شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

وکٹ لینے کے بعدمارچ اور پھر سیلوٹ کرنے والے شیلڈن کورٹل


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے بائیں ہاتھ سے گیندبازی کرنے والے بائولر کورٹل وکٹ حاصل کرنے کے بعد جشن منانے کے اپنے مخصوص انداز کی وجہ سے خاصے مشہور ہورہے ہیں۔ اس ورلڈ کپ کے اب تک کے میچز میں کورٹل نے اچھی گیند باز ی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ وکٹ لینے کے بعد وہ کسی فوجی اہلکار کی طرح چند قدم مارچ کرتے ہوئے جاتے ہیں اور پھر سیلوٹ کرتے ہیں ۔
اب یہ اانکشاف ہوا ہے کہ وہ کرکٹ کھیلنے سے پہلے جمیکا کی ڈیفنس فورس کا حصہ تھے۔ انھوںنے چھ ماہ تک ٹریننگ بھی حاصل کی اور اسی دوران انھوںنے پرفیکٹ انداز میں سیلوٹ کرنا سیکھا ۔ انھوںنے یہ بتایا کہ ان کا یہ سیلوٹ جمیکن آرمی کےلئے ہے۔ کیونکہ ڈیفنس فورسز کےلئے ان کے دل میں اہم مقام ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس