شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

، لاکھوں دلوں کی دھڑکن معروف کرکٹر ورلڈ کپ سے باہر


اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) سری لنکن فاسٹ باؤلر نووان پرادیپ فٹنس مسائل کے باعث رواں ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے باہر ہو گئے، وہ نیٹ پریکٹس کے دوران ہاتھ کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا۔سری لنکن ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پرادیپ نیٹ پریکٹس کے دوران کوسل پریرا کو باؤلنگ کراتے ہوئے
سٹریٹ شارٹ روکنے کی کوشش میں ہاتھ کی انگلی زخمی کروا بیٹھے تھے، انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔ٹیم مینجر آسانتھا ڈی مل نے بتایا کہ پرادیپ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے تاہم ہمیں پوری امید ہے کہ وہ ایک ہفتے میں مکمل فٹ ہو جائیں گے، اگر پرادیپ سو فیصد فٹ نہ ہو سکے تو ان کے متبادل کے طور پر کاسن راجیتھا کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس