شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

جان سینا فاسٹ اینڈ فیوریس 9 میں جلوہ گر ہوں گے


نیویارک (نیوزڈیسک) ریسلنگ کے میدان کا بڑا نام امریکی ریسلر جان سینا ایک بار پھر ہالی ووڈ کی ایکشن فلم میں اداکاری کریں گے۔ اپنے ٹویٹر اکائونٹ میں جان سینا نے باضابطہ طور پر اس حوالے سے اعلان کیا۔ جان سینا نے لکھا کہ فاسٹ فرنچائز نے تقریباً 20 سال سے شائقین کو زبردست تفریح فراہم کی، اس میں شامل ہونا میرے لئے بہت ہی عزت اور فخر کی

بات ہے ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور اس فلم کی شوٹنگ افریقہ میں ہوگی جبکہ اس سے قبل اس سیریز کی گزشتہ فلموں کی شوٹنگ برازیل، برطانیہ، اسپین، جاپان، میکسیکو اور دبئی وغیرہ میں کی جاچکی ہے۔ ایکشن سے بھرپور فاسٹ اینڈ فیوریس سیریزکی گزشتہ فلمیں اربوں ڈالرز کما چکی ہیں۔غیرملکی میڈیاکے مطابق فاسٹ اینڈ فیوریس’’ 9 ‘‘ 22مئی 2020 کو ریلیز ہوگی۔

 





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس