شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

‘‘ انڈین نیوز چینل نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ آپ کی بھی ہنسی نکل جائے


نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی فوج لاپتا طیارے کا ملبا ڈھونڈنے میں ناکام ہوئی تو گمشدگی کی ذمے داری خلائی مخلوق پر ڈال دی، خبر سننے والا بھی سر پکڑ کر رہ گیا، سوشل میڈیا پر بھی مذاق بن گیا۔ جیونیوز کے مطابق بھارتی نیوز چینلز کے کیا کہنے، ریٹنگ کیلئے جھوٹ اور عقل میں نہ آنے والی بات کا ڈھونڈرا پیٹنے سے بھی نہیں چوکتے۔اب مقامی نیوز

چینل’زی ہندوستان‘ ایک نئی تھیوری لے کر سامنے آیا ہے جس پر بھارت کی اپنی عوام ہی سر پکڑ کر بیٹھ گئی ہے۔ چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی فضائیہ کا لاپتہ ہونے والا طیارہ دراصل ایلین (خلائی مخلوق) لے گئے ہیں۔ یادرہے کہ ایک ہفتہ قبل بھارتی ائیرفورس کا اے این 32 طیارہ آسام سے اروناچل پردیش جاتے ہوئے 13 مسافروں سمیت لاپتہ ہوگیا تھا جس کا سراغ اب تک نہیں لگایا جاسکا لیکن اب بھارتی نیوزچینل ’زی ہندوستان‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس طیارے کو شاید ایلینز (خلائی مخلوق) لے گئی ہے ۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس