شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

اگر آپ کو گردے، لبلبے یا جگر میں کوئی مسئلہ درپیش ہے تو کوئی مہنگی دوائی استعمال کرنے سے قبل اس آسان نسخے پر عمل کرکے دیکھیں


اگر آپ کو گردے، لبلبے یا جگر میں کوئی مسئلہ درپیش ہے تو کوئی مہنگی دوائی استعمال کرنے سے قبل اس آسان نسخے پر عمل کرکے دیکھیں.قدرتی اجزاء سے بنایا گیا یہ نسخہ مکمل طور پر قدرتی ہے اور یہ بہت زیادہ مہنگا بھی نہیں ہے.قدرت نے دھنیے میں ایسی خصوصیات رکھی ہیں کہ اس کی وجہ سے نہ صرف گردے کی پتھری نکالی جاسکتی ہے بلکہ یہ جگر اور لبلبے کے جملہ امراض کو بھی ٹھیک کرے گا.ہمارے ہاں اسے صرف کھانے کو ذائقہ دار اور خوبصورت بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کے ہمارے جسم پر ان گنت فوائد بھی ہوتے ہیں.
اس کی وجہ سے جگر کی فعالیت بہتر ہوتی ہے، نظام انہضام درست ہوتا ہے، ہیضے کی صورت میں اس کی وجہ سے پیٹ میں موجود بیکٹیریا اور انفیکشن ختم ہوتی ہے، کولیسٹڑول کم ہوگا،منہ کے چھالے ٹھیک ہوں گے، جگر پر ہونے والی چربی کم ہوگی اور ساتھ ہی آنکھ کے مسائل ٹھیک ہوں گے. گردے کی پتھری اور لبلبے کی صحت کے لئے سبز دھنیے اور پارسلے کو اچھی طرح باریک کاٹ لیں اور اسے ایک برتن میں ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ تمام پتے اچھی طرح ڈوب جائیں. اب اس برتن کو ڈھانپ چولہے پر رکھ کر 10منٹ تک ابالیں.اب اس پانی کو ٹھنڈا کرکے بوتل میں ڈالیں اور ٹھنڈاپانی کا ایک گلاس روزانہ پئیں.کچھ دن میں آپ دیکھیں گے کہ گردے اور لبلبے سے تمام زہریلے مادے پیشاب کے راستے نکل رہے ہیں، یہ عمل وقفے وقفے سے جاری رکھنے سے جسم تروتازہ رہے گا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس