پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملزایسوسی ایشن کا کل سےفیکٹریاں بند کرنےکا اعلان


لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن نے کل سے فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان کردیا، بجلی گیس کی قیمتوں، ڈالر کی قدرمیں اضافے سے ڈائنگ اور پرنٹنگ انڈسٹری کی کاروباری لاگت 40 فیصد اورخام مال30 فیصد مہنگا ہوچکا ہے، آرڈر منسوخ کرکے فیکٹریوں کوتالا لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کے

وفاقی بجٹ میں بے تحاشا ٹیکس بڑھانے، مہنگائی کرنے اور تیل، بجلی گیس کی قیمتیں بڑھانے سمیت ڈالر کی قدر میں بے تحاشا اضافے کا ردعمل آنا شروع ہوگیا۔ سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے بعد اب پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن نے کل سے فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈائنگ اور پرنٹنگ انڈسٹری کی کاروباری لاگت 40 فیصد اورخام مال30 فیصد مہنگا ہوچکا ہے، تمام چیزوں اور خام مال کی لاگت بڑھنے سے آرڈر منسوخ کرکے فیکٹریوں کوتالا لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ دوسری جانب آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال سے اظہارلاتعلقی کردیا ہے۔ چیئرمین اپٹما علی احسن نے کہا کہ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کاہڑتال سے کوئی تعلق نہیں۔ اپٹما نے فیکٹریز بند کرنے کا کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں تمام ٹیکسٹائل ملز معمول کے مطابق کام کریں گی۔ اس سے قبل سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز نے کل یکم جولائی سے کاروبار بند کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر کی نئی کڑی شرائط سے کاروبار کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔

حکومت نے ہماری بجٹ تجاویز کو بھی مسترد کردیا ہے۔ سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز نے کہا کہ واضح کرتے ہیں کہ یکم جولائی سے احتجاجاً سیمنٹ نہیں اٹھائیں گے۔

اگرکوئی لوٹا بنا، تواس کے گھر کا گھیراؤ کریں گے، رانا ثناء اللہ


لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اگرکوئی لوٹا بنا، تواس کے گھر کا گھیراؤ کریں گے، لوٹا بننے والے سے پارٹی قیادت استعفیٰ طلب کرےگی، وزیراعظم ہاؤس میں لوٹا کریسی سیل بن گیا ہے۔ اتحادیوں کے بعد اب ن لیگی ارکان خریدنے کیلئےخزانے کے منہ کھول دیئے گئے۔ ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے پارٹی ارکان

کی وزیراعظم سے ملاقات کے معاملے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں لوٹا کریسی کے لیے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے۔15 ارب میں اتحادی خریدنے والی حکومت اب لیگی ارکان کو خریدنا چاہتی ہے۔ صوبائی صدر ن لیگ نے کہا کہ لیگی ارکان کوتوڑنے کیلئے خزانے کے منہ کھول دیئے گئے۔عمران خان کو لیگی ارکان کو خریدنے میں منہ کی کھانی پڑے گی۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ حکومت عوام دشمن بجٹ سے توجہ ہٹانے کیلئے جھوٹا پروپیگنڈا کررہی ہے۔ کسی رکن نے لوٹا بننے کی کوشش کی تواسے رکنیت استعفے کی صورت میں لوٹانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی لوٹا ہوا تواس سے قیادت استعفیٰ طلب کرےگی۔ اگرکوئی لوٹا ہوا تو کارکن ان کے گھروں کا گھیراؤ کریں گے۔ لوٹا رکن کے گھر کے گھیراؤکی قیادت خود کروں گا۔ دوسری جانب نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے ایک ایم این اے ریاض پیرزادہ اور دیگر ارکان کے حکومت میں جانے کی خبروں پر ردعمل میں کہا کہ یہ صرف افواہیں ہیں۔ بلکہ حقیقت ریاض پیر زادہ نے بھی خود بیان کردی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو انشاءاللہ کچھ نہیں ہو گا۔ وہ ناانصافی اور ظلم کا نشانہ بنے ہیں، انکے

ساتھ اللّہ اور عوام ہیں۔ اللہ انکو سرخرو کرے گا بہت جلد۔ فکر ظالم کو ہونی چاہئے کیونکہ ظالم کی پکڑ بہت سخت ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ اندھے کو بھی نظر آ رہا ہے کہ جعلی اعظم اور اسکی جعلی حکومت خوفزدہ ہیں اور خوف اور گھبراہٹ میں وہ انتقامی کاروائیوں میں تیزی لانے کی بیوقوفانہ مگر ناکام کوششش کر رہے ہیں۔ آپ نے نا گبھرانا ہے نا ڈرنا ہے۔ یہ حرکتیں انکے اپنے زوال کا باعث ہوں گی انشاءاللہ ! شیرو ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ٹویٹر اور میدان عمل دونوں پر ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔ جو جہاں پر مقابلہ کر سکتا ہے۔ ٹویٹر پر سب آپ کے سامنے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میدان عمل میں کیا کرنا ہے اس کی ٹائمنگ اور تفصیل کو وقت سے پہلے بیان نہیں کیا سکتا۔ میں اپنے آپ سے اور آپ سب سے وعدہ کر چکی کہ نواز شریف کے لئے میں آخری حد تک جاؤں گی انشاءاللہ۔

پنجاب کے بعد سندھ میں بھی فارورڈبلاک بننے والا ہے ،تحریک انصاف کے سینئر رہنما کا دعویٰ


سرگودھا (نیوزڈیسک) صوبائی وزیرپنجاب سردار حسنین دریشک نے کہا ہے کہ سندھ میں بھی بہت جلد فارورڈ بلا ک بننے جا رہا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں کرپشن کے را ز کھلنے کے بعد ٹوٹ پھوٹ شروع ہو چکی ہے، ان کی کرپشن دیکھ کر ممبران عمرا ن خان کے کھلاڑی بننے کو تیارہیں۔ انہوں نے آج سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کرپٹ

ٹولے سے ہرصورت لوٹا مال برآمد کیا جائے گا۔ شریفوں کی کرپشن دیکھ کر ن لیگی ممبران عمرا ن خان کے کھلاڑی بننے کو تیارہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں کرپشن کے را ز کھلنے کے بعد ٹوٹ پھوٹ شروع ہو چکی ہے۔ سندھ میں بھی بہت جلد فارورڈ بلا ک بننے جا رہا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ آئندہ چند دنوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوڑنے والے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کی فہرست سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے علاوہ تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دے چکے ہیں، وہ کبھی بھی اپوزیشن لیڈر، بحران کے لیڈر نہیں تھے، جوں جوں بحران آتا ہے وہ ملک سے باہر چلے جاتے ہیں اور مریم نواز نے اسی موقع سے فائدہ اٹھا کر شہباز شریف کی قیادت پر شب خون مارا۔فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز نے شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت اچک لی ہے، جو بیانیہ ابھی چل رہا ہے وہ شہباز شریف کا نہیں بلکہ مریم نواز کا چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) میں فضل الٰہی یا رفیق تارڑ بن گئے ہیں، ان کی صدارت کی وہی حالت

ہے، انہیں پارٹی میں کوئی پوچھتا بھی نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اسمبلی میں شہباز شریف نے کھڑے ہوکر میثاق معیشت کی بات کی، خواجہ آصف ان کے ساتھ بیٹھے تھے انہوں نے ڈیسک بجائے، اگلے دن مریم نواز نے میثاق معیشت کو مسترد کردیا اور خواجہ آصف پلٹ گئے تو انہوں نے کہا کہ میں مریم نواز کے موقف کی تائید کرتا ہوں۔ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ شہباز شریف کا اپنی پارٹی پر کوئی کنٹرول نہیں، وہ بحران میں کھڑے نہیں ہوتے اس لیے مریم نواز آگے آگئیں۔انہوںنے کہاکہ مریم نواز کتنی ذہین سیاست دان ہیں، جو لوگ رات کو پارٹی سے گئے ہیں، اصل بات جو اب آنے والی ہے جب ایم این اے اور سینیٹرز پارٹی چھوڑ کر جائیں گے کیونکہ انہیں مریم نواز کی سیاسی اہلیت کا پتہ ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز وہ جہاندیدہ خاتون ہے جنہوں نے اپنے والد کو اقتدار سے نکلوایا، پھر سزا دلوائی، جیل میں ڈلوایا اور اب انہیں سکون آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو مریم نواز کی بات سن کر چلتے ہیں وہ آج کل کہاں ہیں، دانیال عزیز، طلال چوہدری، جس جس نے مریم نواز کی بات سن کر سیاست کی ہے اس نے اپنا بیڑا غرق کیا ہے، لوگوں کو ان

کی سیاست پر اعتماد نہیں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جو لوگ حلقے کی سیاست کرتے ہیں وہ زمینی حقائق کو دیکھ کر سیاست کرتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے اندر قیادت اور نااہل خاندانوں کی لڑائی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول بھٹو، شہباز شریف اور دیگر سلیکٹڈ سلیکٹڈ کرتے رہے اور ہم نے بجٹ پاس کروالیا، بلاول کے خلاف متفقہ قرار داد بھی منظور کرلی۔

دفترخارجہ نے کرکٹ میچ کےدوران بینرز لہرانے کا معاملہ اٹھا دیا


اسلام آباد (نیوزڈیسک) دفتر خارجہ نے پاکستان افغانستان کرکٹ میچ کے دوران بینرز لہرانے کا معاملہ اٹھا دیا، دفتر خارجہ پاکستان نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میچ کے دوران ایک خاص گروہ نے بینرز لہرائے، پروپیگنڈے کیلئے کھیلوں کے میدان استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، اسپورٹس سے متعلقہ اتھارٹیز سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ میڈیا

رپورٹس کے مطابق پاکستان اورافغانستان کرکٹ میچ کے دوران پاکستان مخالف بینرزلہرانے کا معاملے پر آواز اٹھا دی۔ پاکستان نے کرکٹ میچ کے دوران ایک خاص گروہ کی جانب بینرز لہرانے پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروپیگنڈے کیلئے کھیلوں کے میدان استعمال کرنا ناقابل قبول ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم اسپورٹس سے متعلقہ اورقانون نافذ کرنے والی اتھارٹیز سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ذمہ داران کو احتساب کے دائرے میں لایا جائے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سفارتی سطح پر بھی اس معاملے کو دیکھا جا رہا ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز پاکستان اور افغانستان کے درمیان کرکٹ میچ ہوا۔ میچ کے دوران اسٹیڈیم کے اوپر طیارہ پرواز کرتا رہا، محو پرواز طیارے پر’’آزاد بلوچستان‘‘ اور ’’پاکستان میں جبری گمشدگیاں بند کی جائیں‘‘ کے نعروں والے بینرز آویزاں تھے۔ بھارت نے ورلڈ کپ کے میچ میں بھی پاکستان کو بدنام کرنے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا بلکہ کرکٹ میچز کو بھی سیاست سے لبریز اپنے بھونڈے ہتھکنڈے اختیار کرنے کی کوشش کی۔ پاکستان اور افغانستان کے میچ کے گراؤنڈ کے اوپر ایک طیارہ مسلسل پرواز کرتا

رہا۔ اس طیارے کے ساتھ سیاسی نعروں والے 2 بینرز آویزاں تھے۔ طیارے کے ساتھ ’’آزاد بلوچستان‘‘ اور ’’پاکستان میں جبری گمشدگیاں بند کی جائیں‘‘ کے نعروں والے بینرز آویزاں تھے۔تاہم افسوس ناک واقعے اور گھٹیا ترین بھارتی حرکت پر آئی سی سی نے مذمت کرتے ہوئے برطانوی پولیس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تاہم اب پاکستان نے قانونی چارہ جوئی کیلئے معاملے کو عالمی سفارتی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بابر اعظم نے ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کا زیادہ لسٹ اے سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا


لاہور(نیوزڈیسک) قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے لسٹ اے کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اہم مقابلے میں بابر اعظم نے اپنی 10ویں سنچری مکمل کی ،انہو ں نے 127گیندوں پر11چوکوں کی مدد سے ناٹ آﺅٹ 101رنز سکور کیے ، یہ

بابر اعظم کی لسٹ ا ے کرکٹ میں 20ویں سنچری تھی جس کیساتھ ہی وہ زیادہ لسٹ اے سنچریاں سکور کرنیوالے قومی بلے بازوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئے اور سابق پاکستانی بلے با ز ظہیر عباس کا 19لسٹ اے سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑنے میں کامیاب ہوگئے ،ظہیر عباس نے 323میچز میں19سنچریاں سکور کی تھیں۔ بابر اعظم اب تک 71ون ڈے میچز کی 69اننگز میں52.83کی اوسط سے 3117رنز سکور کرچکے ہیں جن میں10سنچریاں اور14نصف سنچریاں شامل ہیں،وہ اب تک 135لسٹ اے میچز کی 132اننگز میں52.46کی اوسط سے6033رنز سکور کرچکے ہیں جس میں20سنچریاں اور32نصف سنچریاں شامل ہیں۔ لسٹ اے کرکٹ میں پاکستان کیلئے قومی ٹیم کے سابق اوپنر سعید انور26سنچریوں کیساتھ سب سے زیاد ہ سینکڑے سکور کرنیوالے ملکی بلے باز ہیں،ٹیسٹ کرکٹر خرم منظور24سنچریوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں، قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے بازکامران اکمل نے 21سنچریوں کیساتھ تیسری پوزیشن سنبھال رکھی ہے ، ایشین بریڈمین ظہیر عباس19سنچریاں سکور کرکے پانچویں جب کہ سابق ٹیسٹ اوپنر سلیم

الہی 18سنچریاں سکور کرکے چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ سابق ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ اور اظہر علی 17،17سنچریوں کے ساتھ ساتویں ، سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد ،ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد اور آل رانڈر شعیب ملک 16،16سنچریاں سکور کرکے مشتر کہ طور پرآٹھویں اور سابق کپتان محمد یوسف اور رمیز راجہ15، 15لسٹ اے سنچریاں سکور کرکے مشتر کہ طور پر9ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ملتان میں موسم گرم مرطوب ، گردآلودہوائیںچلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات


ملتان ۔(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں موسم گرم مرطوب ، گردآلودہوائیںچلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔ اتوارکے روزملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.0اورکم سے کم 29.3سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔صبح8بجے ہوامیں نمی کاتناسب 59فیصداورشام 5بجے

72فیصدتھا۔آج سوموار کے روزملتان میں طلوع آفتاب 5بجکر14منٹ پراورغروب آفتاب7بجکر21منٹ پرہوگا۔دریں اثناء محکمہ موسمیات کے مطابق سوموارکی شام ملتان میں گردآلودہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کابھی امکان ہے۔

دنگل گرل زائرہ وسیم کا بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان


ممبئی: فلم ’’دنگل‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی نامور اداکارہ زائرہ وسیم نے بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ اپنی پہلی ہی فلم سے بالی ووڈ میں مقام بنانے والی نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ زائرہ وسیم نے اچانک بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا زائرہ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں کام کرنے کی وجہ سے ان کا ایمان خطرے میں پڑرہا ہے۔ زائرہ

وسیم نے فیس بک پر ایک طویل پوسٹ میں بالی ووڈ سے قطع تعلق کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا 5 سال پہلے میں نے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا جس نے میری زندگی کو ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دیا، مجھے بے تحاشا مقبولیت حاصل ہوئی اور مجھے نوجوانوں کے لیے رول ماڈل قرار دیا جانے لگا۔ آج جب میں نے بالی ووڈ میں 5 سال مکمل کرلیے ہیں تو میں یہ اقرار کرنا چاہتی ہوں کہ میں اپنی اس شناخت سے خوش نہیں ہوں۔ جب میں نے چیزوں کو سمجھنا شروع کیا تو مجھے محسوس ہوا کہ میں یہاں فٹ ہوگئی ہوں لیکن میرا تعلق یہاں سے نہیں۔ زائرہ وسیم نے کہا کہ اس شعبے نے مجھے بے پناہ پیار دیا، میری حمایت کی اور میری کارکردگی کو سراہا لیکن اس شعبے کے ذریعے میں جہالت کی طرف جارہی تھی اور بہت خاموشی اور بے خبری سے میں اپنے ایمان سے دور ہورہی تھی۔ اس فیلڈ میں کام کرنے کی وجہ سے یہاں کا ماحول مسلسل میرے ایمان میں دخل انداز ہورہا تھا اور میرا میرے مذہب سے تعلق خطرے میں پڑرہا تھا۔ میں نے خود کو یقین دلانے کی بہت کوشش کی کہ میں جو کررہی ہوں ٹھیک ہے اور یہ مجھ پراثر انداز نہیں ہورہا لیکن میں اپنی زندگی سے برکت

کھونے لگی تھی۔ دنگل گرل نے کہا کہ لفظ برکت کا مطلب صرف خوشی اور دعا تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ مستقل مزاجی اور استحکام بھی ہے جس کے لیے میں نے بڑی جدوجہد کی ہے۔ میں مسلسل اپنی روح سے لڑرہی تھی تاکہ میرے ایمان کی مستحکم تصویر کو ٹھیک کرنے کے لیے اپنے جذبات اور اپنی سوچ کو سمیٹ سکوں لیکن میں بری طرح ناکام ہوگئی، صرف ایک بار نہیں بلکہ 100 بار۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اپنے فیصلے کو مضبوط کرنے کے لیے میں نے کتنی کوشش کی ہے۔ زائرہ نے کہا میں جو کچھ کررہی تھی مجھے محسوس ہورہا تھا یہ صحیح نہیں ہے، میں نے خود کو اس طرح کی صورتحال میں ڈال دیا تھا کہ میرا ایمان اور اللہ کے ساتھ میرے رشتے کو نقصان پہنچ رہاتھا۔ میں نے مشاہدہ کرنا اور اپنے خیالات کو بدلناجاری رکھا ۔ جب تک کہ میں نے اپنی کمزوری کا سامنا کرنے کا فیصلہ نہیں کیا اور اللہ کے الفاظوں کے ساتھ اپنے دل کو جوڑ کر اپنی معلومات اور سمجھ کی کمی کو دور کرنےکی کوشش شروع کی اور میں نے امن کو تلاش کرلیا۔ بے شک دلوں کو سکون ملتا ہے جب اسے اپنے خالق، اس کی شرائط اور اس کی رحمت کا علم حاصل ہوتا ہے۔

زائرہ وسیم نے کہا ہماری خواہشیں ہماری اخلاقیات اور اقدار پر اثر انداز ہوتی ہیں اسی طرح قرآن اور سنت سے ہمارارشتہ اللہ اورہمارے مذہب سے رشتے کو بیان کرتاہے، ہمارے مقاصد اور زندگی کے مقصد کو بیان کرتا ہے۔ میں نے خود سے سوال کیا کہ میری زندگی کا مقصد کیا ہے، ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ ہماری تخلیق کا مقصد کیا ہے۔ زائرہ نے آخر میں کہا اللہ ہمیں ہمارے ایمان کو مضبوطی سے قائم رکھنے والا بنائےاور ہمیں ان لوگوں جیسا بنائے جو اس کی یاد میں مصروف رہتے ہیں۔ اللہ ہمیں اسے سمجھنے کی توفیق دے، اللہ ہمارے دلوں کو تکبر، منافقت اور جہالت سے پاک کرے۔ واضح رہے کہ زائرہ وسیم ’’دنگل‘‘اور’’سپر اسٹار‘‘جیسی فلموں میں کام کرچکی ہیں اور اب ان کی فلم ’’اسکائی ان پنک‘‘ ریلیز کی تیاریوں میں ہے جس میں پریانکا چوپڑا اورفرحان اختر کے ساتھ نظر آئیں گی۔

5 years ago I made a decision that changed my life forever. As I stepped my foot in Bollywood, it opened doors of…

Geplaatst door Zaira Wasim op Zaterdag 29 juni 2019

پاکستان کوقطر سے 50 کروڑ ڈالرموصول ہوگئے


اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کو قطر سے50 کروڑ ڈالرموصول ہوگئے، پاکستان کا قطر سے3 بلین ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے، چین، سعودی عرب اور یو اے ای سے 9.2 بلین ڈالر ملے، ملکی قرضوں پر سود کی ادائیگیاں بھی کرنی ہیں۔ انہوں نے آج یہاں معاشی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کا محور

پاکستان کی عوام ہیں۔ بجٹ کے پانچ بنیادی عنصر پیش کررہا ہوں۔ جب حکومت ملی تو معاشی بحران کی کیفیت تھی۔ جس سے ابھی نکلے نہیں ہیں۔ ملکی برآمدات خطرناک حد تک گر چکی تھی۔ کسی بھی اچھائی کا ایک ہی پیمانہ ہے کہ وہ عوام کے لیے کتنی بہترہے. بجٹ میں ایسے اقدامات کیے ہیں جس سے کرنٹ اکاونٹ خسارا کم ہوگا۔ کرنٹ اکاؤ نٹ خسارے کو کم کرنے کیلئے ٹیرف کوبڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ قطر سے3 بلین ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے۔ جس میں 50 کروڑ ڈالرموصول ہوگئے ہیں۔ چین، سعودی عرب اور یو اے ای سے9.2 بلین ڈالر لیے ہیں۔ ہم نے حکومتی اخراجات کو کم کرنے کا فیصلہ کیا۔ ماضی کے لیے ہوئے قرضوں پر سود کی ادائیگیاں بھی ہمیں کرنی ہیں۔ حکومتی اخراجات میں 50 ارب روپے کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کفایت شعاری مہم کی شروعات اوپر سے ہوتی ہیں۔ برآمدات پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ آئندہ سال میں 2900 ارب روپے قرض پر سود کی ادائیگی کیلئے رکھے گئے ہیں۔ رواں مالی سال کے بجٹ میں سول حکومت کے اخراجات میں 50 فیصد کمی کی گئی۔ جو ٹیکسز اکٹھا ہوتے ہیں ان میں سے 56 فیصد صوبوں کا حصہ دینا ہے۔ ایک سے 16 گریڈ کے سرکاری

ملازمین کی 10 فیصد تنخواہ بڑھائی گئی۔ 17 سے 20 گریڈ کے افسران کی تنخواہوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا۔ گریڈ 21 سے 22 تک تمام جرنیلوں سمیت کسی کی تنخواہ نہیں بڑھائی گئی۔پاکستان میں امیر لوگ دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ٹیکس دیتے ہیں۔ برآمدات پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ 5 ہزار 500 بلین کا ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کرنے کے لیے پُرامید ہیں۔ آئندہ سال تک جاری کھاتوں کے خساروں کو 7 ارب ڈالر تک لایا جائیگا۔ رواں سال جاری کھاتوں کے خسارے میں 7 بلین ڈالر کی کمی آئی۔ جاری کھاتوں میں خسارے کو کم کرنے کیلیے درآمدات پر ٹیکس لگائے گئے ہیں۔حفیظ شیخ نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی قرض ملے گا۔ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی 3 ارب ڈالرز امداد ملے گی۔ تاخیری ادائیگیوں پر 3 سال کیلئے دوست ممالک سے پٹرولیم مصنوعات لی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ بےنامی جائیداد کے حوالے سے ایک کمیشن بنا رہے ہیں، بےنامی پراپرٹی کے قانون میں سخت سزائیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹ ڈکلیریشن اسکیم کے آخری مراحل میں ہے۔ ایسٹ ڈکلیریشن اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی 3 روز بڑھا رہے ہیں۔ ایسٹ ڈکلیریشن اسکیم سے

بیرون ملک پاکستانی ضرور استفادہ اٹھائیں۔ اثاثے ظاہرکرنے کی اسکیم سے لوگ 3جولائی تک بینکنگ اوقات میں فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

پرویزخٹک کے بعد تحریک انصاف کا ایک اور بڑا نام نیب کے شکنجے میں پھنس گیا ، جلد گرفتاری کا امکان


پشاور (ویب ڈیسک) وزیر دفاع اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک کے بھانجے کے خلاف نیب کی انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایم اے نوشہرہ میں غیر قانونی بھرتیاں کی گئی ہیں۔ احد خٹک سمیت 15افراد غیر قانونی بھرتیوں کے ذمہ دار قرار دیئے گئے ہیں۔ تحصیل ناظم، سابق نائب ناظم اور سابق ایڈمنسٹریٹر نوشہرہ بھی ذمہ دار قرار

دیئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملزمان نے 2013سے 2018تک ٹی ایم اے نوشہرہ میں غیر قانونی بھرتیاں کیں اور تقریباً 144افراد کو بھرتی کیا گیا۔ احد خٹک ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کے رکن تھے اور انہوں نے یہ بھرتیاں کی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق میرٹ کے بر عکس افراد کو ترجیح دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بھرتی کے عمل میں غیر قانونی طریقہ اپنایا گیا۔

ایمنسٹی سکیم میں 3روز تک توسیع کر دی گئی


اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت نے ایمسٹی سکیم میں 3جولائی تک توسیع کر دی ہے۔ مشیرخذانہ عبدالحفیظ شیخ نے ایمنسٹی سکیم میں 3روز کی توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم میں 3روز کی توسیع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے نامی جائیدودوں کے حوالے سے ایک کمیشن بنا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب ہماری

حکومت آئی تو بے نامی جائیدادوں کے قوانین سرد خانوں میں پڑے تھے ہم نے ان پر کام شروع کیا اور جو ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہیں اٹھائے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ مشیر خزانہ نے بتایا کہ ہم لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھا رہے ہیں اور جو ٹیکس فائلر نہیں ہے اسے ہم فائلر بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاری کھاتوں میں خسارے کو کم کرنے کے لیے درآمدات پر ٹیکس لگائیں گے۔ اس سال 2900ارب کا ٹیکس ادا کرنا ہے۔ ہم نے 10ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہزاروں لوگ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور اثاثے ظاہر کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جائیدادوں کی 2016میں قیمت کم تھی، موجودہ حکومت نے آ کر اس میں آضافہ کیا ہے۔ مشیر خزانہ نے اعلان کیا کہ ایمنسٹی سکیم میں 3روز کی توسیع کی جا رہی ہے تا کہ جو سسٹ میں آنا چاہے وہ آجائے، اس کے بعد تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔