شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 76 پیسے کا اضافہ


کراچی (نیوزڈیسک) : انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 76 پیسے کا اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 76 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 149 روپے 74 پیسے سے بڑھ کر 150 روپے 50 پیسے ہو گئی۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

ہفتے کے پہلے کاروباری دن کے آغاز میں ہی سٹاک مارکیٹ میں 114پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور 3 کاروباری سیشنز میں ڈالر 2 روپے 45 پیسے سستا ہو گیا تھا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسلم کمی ہو رہی ہے۔ گذشتہ ہفتے جمعہ کے روز ڈالر 53 پیسے سستا ہو کر انٹر بینک میں 150.91 اور اوپن مارکیٹ میں 151.70 روپے پر بند ہوا تھا۔ جبکہ گذشتہ ہفتے 21 مئی بروز منگل کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 153 پر پہنچ گیا تھا ۔ ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد عوام نے ذخیرہ کیے گئے ڈالرز مارکیٹ میں واپس کرنا شروع کر دیے ہیں۔ اس باعث ڈالر کی مانگ میں کمی ہوئی اور روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا تھا۔ ڈالر کی قیمت میں اُتار چڑھاؤ کے حوالے سے چیئرمین ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں ڈالر کی قیمت 5 سے 6 روپے مزید کم ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قوم سے اپیل کی تھی کہ ڈالر کا بائیکاٹ کریں جس کے بعد عوام نے ڈالر بیچنا شروع کر دیئے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی عرب سے اُدھار تیل ملنے کی

خبر کے باعث توقع کی جارہی ہے کہ مستقبل میں روپے پر دباؤ مزید کم ہو گا۔ لیکن دوسری جانب کچھ معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی اور پیسے کی قدر میں استحکام صرف وقتی ہے کیونکہ بجٹ کے بعد ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر سے اُتار چڑھاؤ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس