شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

فواد چوہدری کی پاکستان میں موجود ذہین افراد کو اہم پیشکش


اسلام آباد نیوزڈیسک) :وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے پاکستان سائنس فئیر 2019ء کا اعلان کردیا ہے اور تیاری پکڑنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ آپ کے پاس ٹیکنالوجی کاروبار کا آئیڈیا ہے، آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے منصوبے میں دم ہے تو جولائی

میں اپنا آئیڈیا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو رجسٹر کروائیں اور اگر ہمارے ماہرین آپ کے منصوبے سے متاثر ہوئے تو آپ کے آئیڈیا کو تو 70 سے سو فیصد تک سرمایہ دیں گے، پاکستان سائنس 2019 کیلئے تیاری پکڑ لیں۔ آپ کے پاس ٹیکنالوجی کاروبار کا آئیڈیا ہے، آپ کو لگتا ہے،آئیڈیا میں دم ہے، جولائ میں اپنا آئیڈیا وزارات سائینس و ٹیکنالوجی کو رجسٹر کروائیں اگر ہمارے ماھرین بھی آپ کے آئیڈیا سے متاثر ہوئے تو ہم آپ کے آئیڈیا کو ستر سے سو فیصد تک سرمایہ دیں گے ، تیاری پکڑیں #PakScienceFair2019 جب کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ پہلے اسییکر بھی حرام تھا پر اب پیارا ہو چکاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد موبائل پر کیش اکانوومی کو لے کر آیں گے۔۔سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر انتظام لیب کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔اگست کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا مہینہ قرراردے رہے ہیں۔ ۔چاند دیکھنے کے 40لاکھ اخراجات آتے ہیں۔اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجیفواد چودھری نے امام مساجد کو نوکریاں دینے کی تجویز پیش کی تھی۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے

پیغام میں وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ امام مساجد کو گریڈ 14 سے 16 تک سرکاری نوکریاں دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ امام مساجد کو نوکریاں دینے سے ڈسپلن بھی آئے گا۔ ایسا کرنے سے مخصوص ٹولے کی اجارہ داری بھی ختم ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں وزرائے اعلیٰ کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔ اس سے قبل رویت ہلال کمیٹی کو بھی ختم کرنے کا عندیہ دیا تھا ان کا کہنا تھا کہ چاند دیکھنے کے لیے ہر سال لاکھوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں، اس سلسلے میں ٹیکنالوجی سے مدد لینی چاہئیے۔حال ہی میں فواد چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ٓ کہ چاند دیکھنے کا عمل سائنسی طریقہ ہے۔ رویتِ ہلال کمیٹی کی دُور بین 100سال پُرانی ہے۔ یہ کہاں کی منطق ہے کہ پُرانی دُوربین پر دیکھنا حلال ہے، نئی دُوربین پر دیکھنا حرام۔ بزرگ علماء ضد کرتے ہیں چاند ہم نے ہی دیکھنا ہے حالانکہ ان بزرگ علماءکو سامنے بیٹھا ہوا شخص نظر نہیں آتا۔ ہم 15 دِن میں قمری کیلنڈر عوام اور کابینہ کے سامنے پیش کریں گے





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس