شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

قومی کرکٹ ٹیم مینیجمنٹ کا محمد عامر کو ورلڈکپ کھلانے کا فیصلہ


لندن (نیوزڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم مینیجمنٹ کا محمد عامر کو ورلڈکپ کھلانے کا فیصلہ، فاسٹ باولر کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کا ایک میچ کھلانے کی کوشش، فٹنس ثابت کرنے کی صورت میں عالمی کپ میں شمولیت کیلئے گرین سگنل دے دیا جائے گا۔ ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم مینجمنٹ نے محمد عامر کو انگلینڈ کیخلاف ایک ون

ڈے میچ کھلانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر انگلینڈ کیخلاف ایک میچ میں محمد عامر کو موقع دے کر ان کی فٹنس کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمد عامر کو ہونے والی چکن پاکس کی بیماری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔ تاہم پھر بھی چکن پاکس نکلنے کے باعث محمد عامر کو مکمل ریسٹ دیا گیا ہے۔ اس لیے انہیں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ 2 میچز میں سے ایک میچ کھلایا جا سکتا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں محمد عامر کو میچ بارش کی نذر ہونےکی وجہ سے باؤلنگ کا موقع نہیں مل سکا۔ دوسرے و ن ڈے سے قبل محمد عامر وائرل انفیکشن کا شکار ہو گئے۔ اب انگلینڈ کیخلاف میچ پرفارمنس سے ہی محمد عامر کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔ ٹیم میں شمولیت سے قبل محمد عامر کا فٹنس ٹیسٹ بھی لیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران پاکستانی باولرز کی مایوس کن کارکردگی نے ٹیم مینیجمنٹ کو محمد عامر کی ورلڈکپ میں شمولیت کے حوالے سے اپنے گزشتہ فیصلے پر نظرثانی کرنے پر مجبور کیا۔ ذرائع کے مطابق ورلڈکپ کی حتمی ٹیم میں ممکنہ تبدیلی کا

فیصلہ بھی ون ڈے سیریز ختم ہونے تک موخر کردیا گیاہے، سترہ رکنی ٹیم میں سے واپس آنےوالے دو کھلاڑیوں کا اعلان اب 21 یا 22 مئی کو کیاجائے گا۔ جبکہ واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف آخری دونوں ون ڈے میچز 17 اور 19مئی کو کھیلے جائینگے۔ جبکہ آئی سی سی نے ورلڈ کپ اسکواڈ تبدیلی کی ڈیڈ لائن 23مئی مقرر کر رکھی ہے





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس