عید پر عیدی ، عید الفطر کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان


اسلام آباد (نیوزڈیسک) :عید کے موقع پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام کو عید کے موقع پر عیدی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت عید الفطر پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لئے جاری کردہ ایس او پی کے مطابق عید کے تینوں

روز لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی اور رمضان میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے قائم کئے گئے کنٹرول رومز عید کے موقع پر بھی کام کریں گے۔ ایس او پی کے مطابق بجلی کی فراہمی میں تعطل سے متعلق شکایات کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔ جبکہ متعلقہ اسٹاف اپنے سازوسامان سمیت سب ڈویژنز میں موجود رہے گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز عوام کو عید سے قبل ایک اور خوشخبری سنائی گئی تھی۔ ملک میں ایل این جی کی قیمت میں زبردست کمی کا اعلان کیا گیا۔ ایل این جی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کی کمی کی گئی۔ جبکہ گھریلو صارفین کیلئے استعمال ہونے والے ایل این جی سلینڈر کی قیمت میں بھی 680 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔ ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔ لیکن یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو گذشتہ روز موصول ہوئی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 99 پیسے فی لیٹر ،پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 53 پیسے فی لیٹر ، مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپیہ 69 پیسے، لائٹ ڈیزل

کی قیمت میں 1 روپیہ 68 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ اس سمری پر وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے آج فیصلہ کرے گی جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہو گا۔

اس شخص کو 3بار سزائے موت دی جائے


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )اس شخص کو 3بار سزائے موت دی جائے ، پاکستانی عدالت میں ایسا کیس پہنچ گیا کہ جج نے خوفناک سزا سنا دی۔۔۔لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دوہرے قتل کیس میں مجرم کو تین بار سزائے موت کی سزا سنادی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دہرے قتل کیس کی سماعت ہوئی ، اے ٹی سی کے جج محمد اقبال نے ملزم کو تین بار سزائے موت دینے کا حکم سنا دیاہے ۔ ملزم کے خلاف تھانہ سیداں والا میں ڈکیتی ، قتل اور دیگر مقدمات درج ہیں

چھوٹی عید کے بڑے مزے عید پر سر کا ر ی ملا ز مین کو 3،4 نہیں بلکہ کتنی چھٹیو ں کا ا علا ن کر دیا گیا


لاہور: وفاق کی طرح پنجاب حکومت نے بھی عید الفطر پر چار تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے تمام سرکاری ادارے عید الفطر کی تعطیلات کے تناظر میں 4تا 7جون ( منگل سے جمعہ) تک بند رہیں گے۔
سرکاری ملازمین ہفتہ اور اتوار کے ساتھ مجموعی طو رپر 6چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے

شاہ سلمان نےاللہ کے مہمانوں کیلئے خدمت پروگرام کا افتتاح کر دیا


مکہ مکرمہ (نیوز ڈیسک ) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 2030ء پروگرام کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گزشتہ روز شاہ سلمان نے “اللہ کے مہمانوں کیلئی” خدمت پروگرام کا افتتاح کیا ۔تقریب میں حج اور عمرے کے سعودی وزیر اورزئرین کی خدمت پروگرام کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر

محمد صالح بن طاہر بنتن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت وہ راستہ ہے جس پر اس ملک کے فرزند پورے فخر اور اعزاز کے ساتھ چلتے آ رہے ہیں تا کہ عطا کا یہ سلسلہ جاری و ساری رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زائرین کی خدمت پروگرام سعودی ویژن 2030ء کا ایک اہم ترین ایگزیکٹو پروگرام ہے۔ یہ پروگرام اس امر کا متقاضی ہے کہ ہم اللہ کے مہمانوں کی راحت اور اطمینان کے واسطے اپنی تمام تر قوت صرف کرتے ہوئے کام کریں۔سعودی وزیر حج و عمرہ نے واضح کیا کہ ” اس پروگرام میں کے منصوبوں پر عمل درآمد میں 30 سے زیادہ حکومتی اور سیکڑوں نجی ادارے شریک ہوں گے۔ یہ تمام ادارے پورے اخلاص کے ساتھ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں گے۔شاہ سلمان نےاللہ کے مہمانوں کیلئے خدمت پروگرام کا افتتاح کر دیا مکہ مکرمہ (نیوز ڈیسک ) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 2030ء پروگرام کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گزشتہ روز شاہ سلمان نے “اللہ کے مہمانوں کیلئی” خدمت پروگرام کا افتتاح کیا ۔تقریب میں حج اور عمرے کے

سعودی وزیر اورزئرین کی خدمت پروگرام کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت وہ راستہ ہے جس پر اس ملک کے فرزند پورے فخر اور اعزاز کے ساتھ چلتے آ رہے ہیں تا کہ عطا کا یہ سلسلہ جاری و ساری رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زائرین کی خدمت پروگرام سعودی ویژن 2030ء کا ایک اہم ترین ایگزیکٹو پروگرام ہے۔ یہ پروگرام اس امر کا متقاضی ہے کہ ہم اللہ کے مہمانوں کی راحت اور اطمینان کے واسطے اپنی تمام تر قوت صرف کرتے ہوئے کام کریں۔سعودی وزیر حج و عمرہ نے واضح کیا کہ ” اس پروگرام میں کے منصوبوں پر عمل درآمد میں 30 سے زیادہ حکومتی اور سیکڑوں نجی ادارے شریک ہوں گے۔ یہ تمام ادارے پورے اخلاص کے ساتھ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں گے۔

31مئی کو کیا ہونےو الا ہے ؟ عید سے پہلے عید کا سماں ، پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )31مئی کو کیا ہونےو الا ہے ؟ عید سے پہلے عید کا سماں ، پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری ۔۔ پنجاب کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو رواں ماہ کی تنخواہ اور پنشن پرسوں ( جمعہ)31مئی تک ادا کر دی جائے گی۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے اکائونٹنٹ جنرل پنجاب اور تمام ضلعی افسران کو مراسلہ جاری کیا جا چکا ہے ۔

31مئی کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا فیصلہ یکم اور دو جون بروز ہفتہ اور اتوار سرکاری تعطیل کے پیش نظر کیا گیا۔محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری مراسلہ میں اکائونٹنٹ جنرل/ضلعی اکائونٹنٹس اور ٹرثری افسران کو ضروری کاروائی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔

طالبان کے افغان سیکیورٹی فورسز پر دو حملوں میں 23 اہلکار ہلاک، چار فوجی اغوا


کابل(نیوزڈیسک) طالبان جنگجووں کے افغان سیکیورٹی فورسز پر دو مختلف حملوں کے باعث 23 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ طالبان 4 فوجیوں کو اغوا کر کے لے گئے۔افغان فوج نے اتحادی افواج کی مدد سے اغوا کیے گئے اہلکاروں کی بازیابی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم اب تک کسی اہلکار کی بازیابی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کو مزاحمت کا سامنا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے غور میں پولیس چیک پوسٹ پر طالبان جنگجووں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 18 پولیس اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔دوسری جانب لوگر صوبے میں بھی طالبان جنگجوئوں نے افغان فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے، طالبان جنگجو 4 اہلکاروں کو اغوا کر کے بھی لے گئے۔افغان فوج نے اتحادی افواج کی مدد سے اغوا کیے گئے اہلکاروں کی بازیابی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم اب تک کسی اہلکار کی بازیابی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کو مزاحمت کا سامنا ہے۔

سیالکوٹ ، 80سالہ شخص دوران اعتکاف نماز کی ادائیگی کے وقت انتقال کر گیا


سیالکوٹ (نیوزڈیسک) سیالکوٹ کے گاؤں سارنگ کا رہائشی 80سالہ شخص دوران اعتکاف نماز کی ادائیگی کے وقت انتقال کر گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے موضع سارنگ کا رہائشی 80سالہ سابق کونسلر عبد الطیف مقامی مسجد میں رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں اعتکاف کررہا تھا کہ نماز عشاء کے وقت ادائیگی نماز کے

دوران انتقال کر گیا۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ہے

آج پھر ڈالر سستا ہو گیا


کراچی (نیوزڈیسک)ڈالر کی قدر میں روزانہ کی بنیاد پر معمولی کمی واقع ہو رہی ہے جو کہ اس چیز کو ظاہر کرتی ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہو نا شروع ہو گئی ہے تاہم آج انٹر بینک میں ڈالر 23 پیسے سستا ہو گیاہے ۔ فاریکس ڈیلر کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر ممیں 34 پیسے کمی ہو ئی ہے جس کے بعد ڈالر 149 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کر

رہاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے سرمایہ کاروں کیلئے صبح سویرے اچھی خبر آ رہی ہے ۔ 100انڈیکس میں 379 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے جس کے بعد انڈیکس 36 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے اور 3 ہزار 339 پر پہنچ گیاہے ۔

آئندہ 24گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی


اسلام آباد(نیو زڈیسک)محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہیگا۔اسلام آباد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ

حرارت 39 سے 41 تک رہنے کا امکان ہے۔جمعہ سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے اور منگل تک جاری رہنے کی پیشین گوئی سامنے آئی ہے۔ اسی طرح جمعہ ہی سے مالاکنڈ،ہزارہ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان بھی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہا۔تاہم خیبر پختونخوا کے علاقہ پارہ چنار میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج گرم ترین مقامات میں جیکب آباد49، دادو، موہنجوداڑو، لاڑکانہ 48 ،رحیم یار خان، سبی، نورپورتھل، روہڑی، بہاولنگر اور سکھر میں47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بچوں سے زیادتی کے مجرمان کو پھانسی کے بعد 24گھنٹوں کیلئے سرعام لٹکا دیا جائے، اسمبلی میں قرارداد جمع


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بچوں سے زیادتی کے مجرمان کو پھانسی کے بعد چوبیس گھنٹوں کے لیے سر عام لٹکائے جانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھر میں معصوم بچوں اور بچیوں سے زیادتی اور

زیادتی کے بعد قتل کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ قصور میں ہونے والے زینب زیادتی اور قتل کے انسانیت سوز واقعہ نے بھی وقتی طور پر تمام پاکستانیوں کو جھنجھوڑا لیکن ایسے واقعات تسلسل سے ہو رہے ہیں۔اسلام آباد میں معصوم فرشتہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا واقعہ بھی پاکستانی عوام کے لئے انتہائی تکلیف دہ اور اذیت کا باعث ہے۔بچوں اور بچیوں سے زیادتی اور قتل جیسے گھنائونے واقعات کی مکمل روک تھام کے لئے وفاقی حکومت کو سخت سے سخت قوانین بنانے چاہئیں۔پاکستان بھر میں بچوں اور بچیوں سے زیادتی اور زیادتی کے بعد قتل کے واقعات کی مکمل روک تھام ہونی چاہیے اس لئے انصاف کے حقیقی تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے ایسے واقعات کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینی چاہیے۔اورایسے افراد کو عبرت کا نشان بنانے کے لئے ان کی لاشوں کو چوبیس گھنٹے چوک چوراہوں میں لٹکائے رکھا جائے۔مطالبہ ہے کہ اس حوالے سے سے جلد از جلد قانون سازی کی جائے