شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

بڑے اسلامی ملک میں 15 سالہ لڑکے کا خود کش حملہ، 7 افراد جاں بحق، 26 زخمی


قاہرہ: مصر کے جزیرہ نما سینا میں الشیخ زوید کے مقام پر 15 سالہ لڑکے نے خود کش حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور کم سے کم 26 زخمی ہوگئے مصری وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا ایک گروپ الشیخ زوید میں السوق کیمقام پر معمول کا سرچ آپریشن جاری رکھے تھا کہ اس دوران اچانک ایک 15 سالہ لڑکے نے خود کو سیکیورٹی فورسز کے قریب دھماکے سے اڑا دیا۔

اس حملے میں فوج کے دو افسر اور ایک پولیس اہلکارجب کہ تین عام شہری جن میں ایک 6 سالہ بچہ شامل ہے مارے گئے۔ خود کش حملے میں 26 افاد زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حملہ آور کم عمر تھا جس کی وجہ سے سیکیورٹی فورسز کو اس پر شک نہیں ہوا۔ جب اس نے مشکوک حرکات شروع کیں تو پولیس کو شبہ ہوا۔ حکام نے اس کا پیچھا کیا تو اس نیخود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس