شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

دوران ملازمت انتقال کرجانیوالوں کے ورثا کو 25 ہزار ماہانہ ملا کرینگے ؟ صوبائی حکومت کے اعلان نے شہریوں کے دل جیت لیے


اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستان اورسندھ پولیس کی تاریخ میں پہلی بارایسا ہونے جارہا ہیکہ دس سالہ سروس کے دوران طبعی طور پر انتقال کرجانیوالے پولیس افسران/جوانوں کے حقیقی/قانونی ورثاء کو چھ ماہ تک پچیس ہزار روپئے ماہانہ امداد دی جائیگی اور اس تسلسل کو جاری رکھنے کے ضمن میں چھ ماہ بعد دوبارہ سے جائزہ لیکرفیصلہ کیاجائیگا۔اس بات کا

متفقہ فیصلہ آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی ہدایات/ سفارشات کی روشنی میں سینٹرل پولیس آفس کراچی میں سندھ پولیس بینویلنٹ/ ویلفیئرفنڈبورڈ کے نویں اجلاس میں شریک بورڈ ممبران ایڈیشنل آئی سی ٹی ڈی،ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ،ڈی آئی جی فائنانس،اے آئی جی ویلفیئرسندھ،سی پی ایل سی چیف،گل احمد ٹیکسٹائل ملز کے ڈائریکٹرزید بشیر، صحافی/سماجی کارکن/فلم میکرشرمین عبید چنائے کے علاوہ حکومت سندھ کے نمائندگان کے باقاعدہ منظوری سے کیا گیا۔اجلاس میں متفقہ طور پر کیئے جانیوالے مزید ایک بڑے فیصلے کے مطابق شہید پولیس آفیسر یا جوان کی تجہیزوتکفین کی رقم کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ انکے حقیقی اور قانونی ورثاء کو فوری اوربروقت تین لاکھ روپئے کی امدادی رقم کی بھی ادائیگی کی جائے گی تاکہ محکمانہ مراعات کی باقاعدہ فراہمی تک کی مدت کے دوران شہدائے پولیس کی فیملیز کے گزربسرکو آسان بنایا جاسکے ۔آئی جی سندھ نے دوران اجلاس اے آئی جی ویلفیئر سندھ کو ہدایات دیں کہ اسکولز، کالجزاور جامعات کے منتظمین سے روابط کرکے شہدائے پولیس کے بچوں کی تعلیم کے حوالے سے سیٹس/

کوٹہ مختص کرنیکے اقدامات اٹھائے جائیں۔ اے آئی جی ویلفیئر سندھ ڈاکٹررضوان احمدنے دوران بریفنگ اجلاس کو پولیس ملازمین کی فلاح وبہبود جیسے اقدامات کی تفصیلات کا احاطہ کرتے ہوئے بتایا کہ اکتوبر تا دسمبرسال2018ئ؁کی سہہ ماہی میں5418 پولیس بیواؤں کے اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر77.2 ملین کی رقم آن لائن منتقل کی گئی مزیدبرآں جنوری تا مارچ سال2019ئ؁کی سہہ ماہی کے لیئے بھی بورڈ نی77.1 ملین کی رقم جبکہ ایسے ہی 913کیسز کے بقایاجات کی مد میں 68.1ملین کی رقم پولیس بیواؤں کے اکاؤنٹس میں آن لائن منتقل کرنیکی باقاعدہ اجازت ومنظوری دیدی ہے





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس