سی پیک کے منصوبوں کی وجہ سے پاکستان پر قرضہ بڑھ رہا ہے یا نہیں؟چین نے واضح اعلان کردیا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پر سی پیک منصوبوں کے باعث چین کا کوئی قرضہ نہیں بڑھ رہا ،چینی سفیر نے واضح کردیا، نجی ٹی وی کے مطابق چینی سفیر ژاؤ جنگ نے کہا ہے کہ عمران خان دوسرے بیلٹ اینڈروڈفورم کے اہم سپیکرہوں گے، وزیراعظم عمران خان صدرشی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیراعظم عمران خان ہارٹیکلچرنمائش میں بھی شرکت کریں گے،وزیر اعظم عمران خان چینی سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ چینی سفیر نے کہا کہ فورم کے دوران تجارت اورسرمایہ کاری پربات چیت ہوگی،پاکستان بیلٹ اینڈ روڈکا بڑاشراکت دارہے،چینی سفیر نے کہا کہ سری لنکا میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان پر سی پیک منصوبوں کے باعث چین کا کوئی قرضہ نہیں بڑھ رہا ،حکومت کے درمیان منصوبوں کیلئے رعایتی قرضے فراہم کر رہے ہیں ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 3روزہ دورے پر 25اپریل کو چین جائینگے۔

معروف گلوکارہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ میں باقاعدہ طلاق ہو گئی


لاہور(اے این این) پاکستان کی معروف گلوکارہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ میں باقاعدہ طلاق ہو گئی ہے ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دونوں نے گزشتہ سال دسمبر میں یو سی 213 میں طلاق موثر کروائی جبکہ دونوں کے درمیان بیٹے کی حوالگی کے حوالے سے بھی معاہدہ طے پا گیا

پاکستان سے جذباتی تعلق کی وجہ سے فلم ’’کلنک‘ ‘سائن کی : سنجے دت


ممبئی(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے فلم ’کلنک‘ سائن کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی وجہ سے انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کی ہامی بھری۔کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’کلنک‘ کا پاکستان کے ساتھ گہرا تعلق بتایا جارہا ہے۔ پہلے فلم کی مرکزی اداکارہ عالیہ بھٹ نے یہ بیان دے کر پاکستانی اوربھارتی میڈیا میں خوب توجہ حاصل کی کہ انہوں نے فلم میں اپنے کردار روپ کو بہترین انداز میں اداکرنے کے لیے پاکستانی ڈراما سیریل ’زندگی گلزار‘ ہے کے کردار کشف سے رہنمائی لی جسے اداکارہ صنم سعید نے ادا کیاتھا اور اب فلم ’کلنک‘ میں پاتریاچ بلراج چوہدری کا اہم کردار ادا کر رہے بالی ووڈ کے سنجو بابا کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم ’کلنک‘ پاکستان کے ساتھ جذباتی تعلق کی وجہ سے سائن کی۔سنجے دت نے حال ہی میں ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ 1993 میں جب وہ فلم ’گمراہ‘ میں کام کررہے تھے اس وقت پروڈیوسریش جوہر(کرن جوہر کے والد)نے انہیں فلم ’کلنک‘ کی کہانی سے متعلق بتایا۔ یش اور کرن جوہر کی پروڈکشن کمپنی ’دھرما پروڈکشن‘ بالکل میری فیملی کی طرح ہے لہٰذا گزشتہ برس کرن جوہر نے جب دوبارہ مجھ سے اس فلم کے حوالے سے بات کی تو میں نے فلم میں کام کرنے کی ہامی بھرلی۔سنجے دت نے فلم میں کام کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’کلنک‘ میں میرے کردار کانام بلراج ہے جو کہ میرے والد سنیل دت کا اصل نامی ہے۔ برصغیر کی تقسیم کے وقت میرے والد پاکستان سے بھارت آئے تھے لہٰذا اس سے میرا جذباتی تعلق ہے۔اس سے قبل یہ خبر بھی سامنے آچکی ہے کہ یش جوہر نے فلم ’کلنک‘ کے سیٹ کی تیاری کے لیے 15 سال قبل پاکستان کے شہر لاہور کا دورہ کیا تھا تاہم وہ یہ فلم مکمل نہ کرسکے اور اب ان کے بیٹے کرن جوہر نے اپنے والد کا خواب پورا کرنے کے لیے فلم ’کلنک‘ بنائی ہے۔ فلم میں عالیہ بھٹ، ورون دھون، سوناکشی سنہا، آدیتیہ رائے کپور کے علاوہ تقریباً دو دہائیوں بعد سنجے دت اور مادھوری ڈکشٹ ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

تحریک انصاف کے کن 4رہنمائوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں روپے خاموشی سے پاکستان سے باہر منتقل کئے؟سلیمان شہباز نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا


لندن(آن لائن ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہا کہ ہم ایک طرف تو ملک میں بینکنگ چینل سے اربوں روپے لے کر آئے اور سرمایہ کاری کی اور بھاری ٹیکس بھی ادا کیادوسری جانب عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان، تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین ، فیصل واوڈا اور خسرو بختیار نے منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں روپے ملک سے باہر منتقل کیے۔ میرے تمام اثاثے ایف بی آر میں درج ہیں میں باقاعدگی سے ہر برس اپنی ٹیکس ریٹرنز اور دیگر دستاویزات ایف بی آر میں جمع کرواتا ہوں۔ ایف بی آر کے پاس میرے تمام دستاویزات موجود ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلیمان شہباز نے کہا کہ حکومت کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر نیب ، ایف آئی اے ، مشیر احتساب شہزاد اکبر اور نعیم بخاری کو ٹاسک دیا جاتا ہے کہ وہ شریف خاندان اور بلاول بھٹو کے خلاف من گھڑت مقدمات بڑھائیں ۔وزیراعظم عمران خان کو شریف خاندان کا فوبیا ہو گیا ہے ۔وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہم اپنی حکومت کے پہلے تین ماہ میں شریف فیملی سے 3 سو ارب روپے ریکور کرائیں گے، سلیمان شہباز نے کہا کہ ہم نے ایک طرف تو ملک میں بینکنگ چینل سے اربوں روپے لے کر آئے اور سرمایہ کاری کی اور بھاری ٹیکس بھی ادا کیا جب کہ دوسری جانب عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان، تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین ، فیصل واوڈا اور خسرو بختیار نے منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں روپے ملک سے باہر منتقل کیا اور بڑے بڑے سوئس بینکرز کے ذریعے سٹیکچر بنائے اور آف شور کمپنیاں بنا کر پیسے کو ٹرسٹ کے پیچھے چھپایا اور دنیا بھر میں جائیدادیں بھی بنائیں، سلیمان شہباز نے کہا کہ میں محبوب علی ، قاسم قیوم اور منظور احمد سمیت کسی شخص کو بھی نہیں جانتا۔ ان شخصیات سے متعلق نقطہ نظر حکومت کا ہے مجھ سے اور میرے وکلاء سے اس قسم کی معلومات شیئر نہیں کی گئیں ،میرے تمام اثاثے ایف بی آر میں درج ہیں میں باقاعدگی سے ہر برس اپنی ٹیکس ریٹرنز اور دیگر دستاویزات ایف بی آر میں جمع کرواتا ہوں ایف بی آر کے پاس میرے تمام دستاویزات موجود ہیں ، انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی کسی سرکاری عہدے پر فائز نہیں رہا اور نہ ہی میں کبھی پبلک آفس ہولڈررہا ہوں ۔ میرے یا میرے بھائی کے خلاف حمزہ شہباز کے خلاف کک بیکس یا کمیشن لینے کا کوئی الزام نہیں ہے ہمارا میڈیا ٹرائل کیاجا رہا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نا اہل ہیں اس وقت ملک میں بڑے کاروباری شخصیات کو تنگ کیا جا رہا ہے ۔ سلیمان شہباز نے کہا کہ میری تمام جائیداد پاکستان میں ہے مجھے بینکوں نے کاروبار کے سلسلے میں فنانس کیا تھا ہم نے قانون کے مطابق ملک میں سرمایہ کاری کی اور ایف بی آر نے بھی اس کو درج کرایا ، میں اپنے اوپر 85 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام کو مسترد کرتا ہوں اور اس سلسلے میں حکومت کو عدالت میں لے کر جاؤں گا کہ وہ اس کو ثابت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ماحول نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے وزیراعظم عمران خان پہلے تو نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے اب انہوں نے نیب کے ذریعے ہمیں ہدف بنایا ہوا ہے

وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی خبریں، اسد عمر کو ہٹایا جارہا ہے یا نہیں ؟وزیراعظم عمران خان کے ترجمان نے فیصلہ سنا دیا


اسلام آباد(اے این این ) ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والے خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں تبدیلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ وزیر اعظم وفاقی کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ ہر اجلاس میں لیتے ہیں اور وزرا کے قلمدان تبدیل کرنا وزیر اعظم کی صوابدید ہے تاہم کسی ایک یا دو وزیر کو تبدیل کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔وزیراعظم کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزارتوں کی کارکردگی کے حوالے سے وزیراعظم ہر کابینہ اجلاس میں پوچھتے رہتے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اس خبر کی تردید کی، ان کا کہنا تھا کہ وزرا کی تبدیلی وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہے، میڈیا اس ضمن میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ اس وقت پاکستان اہم مرحلے سے گزر رہا ہے اور اس نوعیت کی قیاس آرائیوں سے ہیجان جنم لیتا ہے، جو ملک کے مفاد میں نہیں،وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے بھی اسد عمر کو ہٹائے جانے کی تردید کی اور کہا کہ اسد عمر کی وزارت انہی کے پاس ہے، پاکستان کو سخت ترین معاشی بحران سے بچا چکے ہیں، ان کے جانے کی خبر جعلی ہے۔وزیراعظم آفس کے ذرائع کے مطابق وزرا کی کارکردگی رپورٹس وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی جسے کل ہونے والے کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام وزارتوں کو سہہ ماہی رپورٹ بنانے کے لیے 2 ہفتوں کا وقت دیا گیا تھا، ہر وزارت کو اب تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کے لیے کابینہ اجلاس میں 30 منٹ کا وقت دیا جائے گا اور کارکردگی رپورٹ دیکھ کر وزیراعظم کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق بعض وزرا کی وزارتیں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، پنجاب کے چیف سیکرٹری اور ایف بی آر کے سربراہ کی تبدیلی کا بھی امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات مکمل ہونے کے بعد وزارت خزانہ میں اہم تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے جب کہ وزارت پیٹرولیم میں بھی بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزارت داخلہ کی ذمے داری بھی کسی کے سپرد کیے جانے کا امکان ہے۔

سلمان خان اور ایشوریا رائے کی پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ، ہر کوئی دیکھتا ہی رہ گیا


ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کی مشہور جوڑی اور سابق پریمی سلمان خان اور ایشوریا رائے کی سوشل میڈیا پر ایک پرانی تصویر وائرل ہو چکی ہے، جسے دونوں کے مداح بڑی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔سالوں بعد یہ تصویر سوشل میڈیا پر آئی تو ہر کوئی اس کو دیکھتا ہی رہ گیا۔ تصویر میں ایشوریا رائے کے ہاتھ میں چائے کا کپ ہے اور سلمان خان آرام سے بیٹھے ہیں۔بالی ووڈ کے یہ دونوں بڑے اداکار آخری مرتبہ فلم’’ہم تمہارے ہیں صنم‘میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ اس فلم میں ایشوریا رائے اور سلمان خان کی جاندار اداکاری کو کوئی کیسے بھول سکتا ہے۔ اب سلمان خان دوبارہ سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے والے ہیں۔ انشا اللہ نامی اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ عالیہ بھٹ نظر آئیں گی۔سوشل میڈیا پر کچھ لوگ یہ تصویر شیئر کر رہے ہیں تو وہیں کچھ لوگ ایشوریا کے شادی شدہ سٹیٹس کا حوالہ دیتے ہوئے اس کو شیئر نہ کرنے کی بات کر رہے ہیں۔

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مریضوں کے دل کے آپریشن بند،وجہ کیا بنی؟ انتظامیہ نے ڈاکٹرز کوآگاہ کر دیا


پشاور (این این آئی)صوبائی دارالحکومت پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مریضوں کے دل کے آپریشن بندکردئیے گئے، ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹرز کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا۔ ہفتہ کو تفصیلات کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمیں مریضوں کے دل کے آپریشن بندکردئیے گئے،اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹرز کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا کہ مریضوں کی جان کی حفاظت کیلیے فی الحال آپریشنزنہ کیے جائیں۔ کارڈیک وارڈ میں موجود مشینیں بھی خراب ہوچکی ہیں،ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹرز کے آلات کے مطالبے پر آپریشن روکے۔ذرائع کے مطابق پابندی کے باعث ماہانہ 15 سے 18 مریض متاثر ہونگے،ترجمان ایل آر ایچ عاصم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پابندی کا مقصد مریضوں کی زندگی کی حفاظت یقینی بنانا ہے، عارضہ قلب کے شعبہ کیلئے ضروری آلات کا جائزہ لے رہے ہیں ،ضروری مشینری اور آلات جلد فراہم کر دی جائیں گی۔

پاکستان کپ 2019،خیبرپختونخوا کی ٹیم نے بلوچستان کو سنسنی خیزمیچ میں9رنزسے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا


راولپنڈی (این این آئی)پاکستان کپ 2019کا ٹائٹل خیبر پختونخواکی ٹیم نے جیت لیا ،اس نے بلوچستان کی ٹیم کوایک سنسنی خیزمیچ میں 9رنزسے شکست دیکر یہ اعزاز حاصل کیا۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہونیوالے اس ایونٹ کا فائنل بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔خیبر پختونخواہ کی ٹیم کے کپتان سلیمان بٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت ہوا۔ خیبر پختونخوا کی ٹیم نے مقررہ50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 307رنز بنائے،ان کی پہلی وکٹ تین سکور پر گری جب سلیمان بٹ دو رنز بنا کر آوٹ ہو گئے،عابد علی اور محمد سعد نے دوسری وکٹ کی پارٹنر شپ میں 136رنز بنائے۔عابد علی نے 119گیندوں پر 12چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے132رنز بنائے،محمد سعد نے 51،زوہیب خان نے 27جبکہ سہیل خان نے آوٹ ہوئے بغیر 45اور وہاب ریاض نے آوٹ ہوئے بغیر22رنز بنائے۔بلوچستان کی طرف سے علی عمران نے 48رنز کے عوض3،حارث روف نے دو جبکہ عماد بٹ اور عمر خان نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔خیبر پختونخوا کی ٹیم نے اپنے 100رنز 17.4اوورز میں،200رنز38.1اوورز میں جبکہ 300رنز 49.4اوورز میں مکمل کیئے۔جواب میں بلوچستان کی ٹیم مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں پر298رنز بنا سکی اور 9رنز سے میچ ہار گئی ۔بلوچستان کی پہلی وکٹ 35رنز پر گری جب ذیشان اشرف16رنز بنا کر آوٹ ہو گئے،اویس ضیاء نے 83رنز،اسد شفیق نے48،فواد عالم نے بھی 48،علی عمران نے 27اور عمر اکمل نے 23رنز بنائے۔خیبر پختونخوا کی طرف سے سہیل خان نے 75رنز کے عوض 3، عمید آصف نے دو،وہاب ریاض،زوہیب خان اور محمد عرفان جونیئر نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔سہیل خان کو بہترین آل راونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ میں انہیں سونیئر اور25ہزار روپے کیش پرائز سے نوازا گیا۔بلوچستان کی ٹیم نے اپنے 100رنز15.5اوورز میں جبکہ200رنز33.4اوورز میں مکمل کیئے۔خیبر پختونخوافاتح ٹیم کو ونر ٹرافی اور 20لاکھ روپے کیش پرائز جبکہ بلوچستان کی ٹیم کو رنر اپ ٹرافی اور10لاکھ کیش پرائز سے نوازا گیا۔ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین کا ایوارڈعمر اکمل کو،بہترین باولر کا ایوارڈوہاب ریاض و عماد بٹ کو جبکہ بہترین آل راونڈر کا ایوارڈ حماد اعظم کو دیا گیا۔انہیں سونیئر اور 25, 25ہزار روپے کیش پرائز دیا گیا۔اختتامی تقریب کے موقع پرپاکستان کرکٹ بورڈ کے جی ایم ڈومیسٹک ہارون الرشید مہمان خصوصی تھے جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

پشاور :خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مضرصحت مشروبات کی فیکٹری سیل ،15 ہزار لیٹر سے زائد جعلی مشروبات ضبط


پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے پشاور کے علاقے بڈھ بیرزنگلی میں کارروائی کے دوران مضرصحت مشروبات کی فیکٹری سیل کر کے 15 ہزار لیٹر سے زائد جعلی مشروبات تحویل میں لے لیے۔خیبرپختو نخوافوڈ اتھارٹی کے مطابق بڈھ بیرزنگلی میں گھر میں قائم جعلی مشروبات بنانے والی پر چھاپہ مارا گیا۔ کارروائی کے دوران 15 ہزار لیٹر سے زائد جعلی مشروبات قبضے میں لے گئے۔ فیکٹری کا مالک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ کارروائی میں فیکٹری کو سیل کر دیا

اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ، اب ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہوں جو سکون ذکر خدا ہے وہ کسی اور چیز نہیں : اداکارہ نور


لاہور (این این آئی)نامور اداکارہ نور نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی زندگی میں ہی خدا سے اپنی غلطیوں کی معافی مانگ لینی چاہیے ،جو سکون ذکر خدا ہے وہ کسی اور چیز نہیں ،رمضان المبارک میں دین کے حوالے سے کسی شو کی پیشکش ہوئی تو اس میں ضرور حصہ لوں گی ۔انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام میں عورتوں کو بڑی عزت و احترام دیا گیا ہے، مگر ہمارے ہاں اس کے برعکس دیہی علاقوں میں عورت سے غلامانہ سلوک کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسان کو اپنی زندگی میں ہی اپنی کوتاہیوں اور غلطیوں کی معافی مانگ لینی چاہیے کیونکہ زندگی بڑی مختصر ہے ،پھر انسان کومہلت ملتی ہے کہ نہیں یہ کسی کو نہیں پتہ ۔میری خدا سے دعا ہے کہ وہ سب کی بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے ۔نور نے کہا کہ ہر انسان اپنی زندگی میں غلطیاں کرتا ہے مگر سمجھدار انسان وہی ہے جو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھے ، میں نے بھی اپنی زندگی میں بہت سی غلطیاں کیں اور اب آکر اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔مستقبل کے حوالے سے قدم بڑا سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہوں ، میں ایک پرسکون زندگی بسر کررہی ہوں ۔