شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے بھارت پریشان ہو گیا،قومی ائیرلائن کوساٹھ کروڑ کانقصان گزشتہ ہفتے دو بھارتی طیارے ٹکرانے سے بال بال بچے


اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ائیر انڈیا کو 16 مارچ سے اب تک ساٹھ کروڑ کا نقصان ہوگیا۔ پروازوں کو یورپ اور امریکا پہنچنے کے لیے گجرات، بحیرہ عرب سے ہو کر جانا پڑ رہا ہے، گزشتہ ہفتے دو بھارتی طیارے ٹکرانے سے بال بال بچے۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے بھارت پریشان ہو گیا، بھارتی میڈیا کے

مطابق ائیر انڈیا کو 16 مارچ سے اب تک ساٹھ کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔ امریکا اور یورپی ممالک میں جانے کے لیے بھارتی طیاروں کو پہلے جنوبی گجرات اور بحیرہ عرب سے ہو کر جانا پڑ رہا ہے جبکہ ری فیول کےلیے شارجہ اور ویانا میں لینڈ کرنا پڑتا ہے۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے مغربی ممالک کا فاصلہ مزید چار گھنٹے بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے بھارتی مسافر پریشانی کا شکار ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے گزشتہ ہفتے ممبئی کی فضائی حدود میں دو بین الاقوامی جہاز ایک دوسرے سے ٹکرانے سے بال بال بچے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس