شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

آسٹریلوی شہری کا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کا منفرد انداز،اپنے گھر میں اذان کی ویڈیو چلا دی


سڈنی (اے این این ) گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں 6 پاکستانیوں سمیت 50 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔حملہ آور کی شناخت 28 سالہ آسٹریلوی شہری برینٹن ٹیرینٹ کے نام سے ہوئی جسے نیوزی لینڈ کی عدالت میں پیش کر کے قتل کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔دنیا بھر سے حملے کے حوالے سے مذمتی بیانات اور اظہار یکجہتی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ایسے میں ایک آسٹریلوی شہری نے بھی منفرد انداز میں مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔آسٹریلوی شہری لیچ ڈرومونڈ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں واضح طور پر اذان کے کلمات سنے جا سکتے ہیں۔لیچ ڈرومونڈ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں دنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ ہوں، اور اپنے گھر میں غروب آفتاب کے وقت ذان کی ریکاڑنگ چلا رہا ہوں۔آسٹریلوی شہری نے مزید کہا کہ میں کوئی مذہبی شخص نہیں ہوں اور امید کرتا ہوں کہ میرے عمل کو برا نہیں جانا جائے گا، یہ میرا اظہار یکجہتی ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس