شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

پہلے نماز پھر باقی کام!! وزیر اعظم عمران خان ہیلی کاپٹر سے اُترتے ہی نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجد چلے گئے


پشاور: وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس کے پی کے پہنچ گئے ہیں،وزیراعظم عمران خان پشاور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔گورنر ہاؤس پہنچنے پر وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان نے وزیراعظم کا استبقال کیا۔ گورنر ہاؤس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ وزیراعظم قبائلی اضلاع کے لیے صحت کارڈ کے اجراکی تقریب میں شریک ہوں گے۔

وزیراعظم گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم پشاور پہنچتے ہی ہیلی کاپٹر سے اتر کر مسجد چلے گئے۔ وزیراعظم عمران خان نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد قبائلی اضلاع کے لیے صحت انصاف کارڈ کا افتتاح کریں گے۔وفاقی وزیر صحت،نعیم الحق اور افتخار درانی بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں۔قبائلی اضلاع میں صحت انصاف کارڈ کا اجراء آج سے کر دیا جائیگا جس کا باقاعدہ اجراء وزیراعظم عمران خان آج گورنر ہاؤس پشاورمیں ایک تقریب کے دوران کرینگے ۔وزیراعظم جمعہ کی نماز گورنر ہاؤس میں ادا کرینگے۔بعد ازاں گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ وزیراعظم سیکورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں گورنر،وزیراعلیٰ اور کور کمانڈر پشاور کے علاوہ اہم اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔وزیراعظم عمران خان صوبائی کابینہ کے ارکان سے بھی ملیں گے جبکہ سابقہ فاٹا کے اضلاع کی عوام کیلئے صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کی تقریب میں بھی شرکت کرینگے اور قبائلی اضلاع کے شہریوں میں صحت انصاف کارڈ کااجراء کریں گے۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان کا یہ مختصر سا دورہ ہے جو کہ ایک روز پر مشتمل ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس