زلفی بخاری کی محنت رنگ لا نے لگی روس کے بعد جنوبی کوریا نے پاکستان کو شاندار پیشکش کردی


اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) روس کے بعد جنوبی کوریا نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی حامی بھر لی ہے ، یہی نہیں بلکہ جنوبی کوریا پاکستانیوں کی ملازمتوں کے کوٹہ میں بھی اضافہ کرے گا۔ پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر کواک سنگ کیو نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ذوالفقار بخاری سے

ملاقات کی اور انہیں اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ملک میں افرادی قوت کی درآمد میں اضافے کے لیے کام کیا جائے گا۔ملاقات میں جنوبی کوریا کے سفیر کا کہنا تھا کہ رواں برس ست جنوبی کوریا پاکستانی شہریوں کی ملازمتوں کے کوٹے میں بھی بتدریج اضافہ کرے گا۔ ملاقات میں اس سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ذوالفقار بخاری نے بتایا کہ 2018ء کے دوران صرف 700 پاکستانی جنوبی کوریا گئے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومت نے اس معاملے میں کسی قسم کی دلچسپی ظاہر نہیں کی لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جنوبی کوریا جانے والے پاکستانی شہریوں کی تعداد میں جلد ہی اضافے کے لیے کوشاں ہے۔ جنوبی کوریا کے سفیر نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ذوالفقار بخاری کو بتایا کہ جنوبی کوریا پاکستان ریلوے میں بھی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔حال ہی میں ایسٹ ایشن کمپنی کی ایک ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جن کے مطابق پاکستان

میں ریلوے سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے زبردست مواقع ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ٹوارزم انڈسٹری میں بھی سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کی کافی صلاحیت موجود ہے، عین ممکن ہے کہ پاکستان کا ثقافتی ورثہ جنوبی کوریا کے مذہبی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن جائے۔وزیراعظم کے مشیر ذوالفقار بخاری نے جنوبی کاریا کے دفیر کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس ضمن میں پہلے ہی ایک ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس حوالے سے لا اینڈ آرڈر کی صورتحال میں بہتری لانے اور سیاحوں کی سہولت کے لیے شمالی علاقہ جات میں سڑکوں کے نیٹ ورک میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

پکی نوکری لگ جائے ، قرض ادا ہو جائے ، اللہ سبحان و تعالیٰ کا ایسا اسم مبارکہ جس کی تسبیح سے سخت ترین مشکلات ختم ہو جائیں


شارٹ کٹ اور بغیر سوچے سمجھے اٹھایا جانیوالا قدم کبھی انسان کو سخت ترین مشکلات میں مبتلا کر دیتا ہے اور اس میں سے ایک قرض بھی ہے۔ ہمارے معاشرے میں قرض لینے کی وبا اس قدر عام ہو چکی ہے کہ لوگ سوچے سمجھے بغیر اپنی چھوٹی اور بڑی ضرورت اور کئی مرتبہ بغیر کسی پلاننگ کے کاروبار کیلئے قرض لے لیتے ہیں،کاروبارکیونکہ

پلاننگ کے بغیر شروع کیا گیا ہوتا لہٰذا اس کا بھٹہ جلد ہی بیٹھ جاتا ہے اور آدمی قرض داروں کے ہاتھوں ذلیل و رسوا ہونے لگ جاتا ہے۔ کوشش کی جانی چاہئے کہ کوئی بھی کاروبار کرنے سے پہلے پوری پلاننگ کر لی جائے اور اگر قرض اٹھانا ضروری ہی ہے تو کوشش کی جائے کہ اپنی پلاننگ میں اس کی ادائیگی کے طریقہ کار کو منظم کیا جائے۔ مگر ایسے لوگ جو قرض کے چکر میں پڑھ چکے ہیں اور گردن تک اس میں دھنسے ہوئے ہیں ان کو چاہئے کہ وہ مزید قرض لینے سے اجتناب کرتے ہوئے سب سے پہلے قرض کی ادائیگی کیلئے طریقہ کار وضع کریں اور ساتھ ہی اللہ تعالیٰ سے خشوع و خضوع کے ساتھ اپنے گناہوں کی معافی طلب کرتے ہوئے اس سے اپنی پریشانی کیلئے رجوع کریں ۔ قرض کی دلدل میں دھنسے افراد پنج گانہ نماز کو اپناتے ہوئے درود شریف کا ورد بھی رکھیں اور روزانہ تین بار استغفر اللہ کی تسبیح تین بار پڑھیں۔ اس کے ساتھ اللہ سبحان و تعالیٰ کا اسم مبارک ’’یا لطیف‘‘ روزانہ تین سو تیرہ بار پڑھیں ، یہ اولیا اللہ کا معمول رہا ہے کہ وہ اس اسم مبارکہ کا وردِ کثیر رکھتے تھے، اس اسم مبارکہ کا ورد کرنے والا سخت ترین مشکلات سے نجات

حاصل کرلیتا ہے۔اولیا کرام نے اس ورد کی بدولت سلوک کی بہت سے منازل بھی طے کیں۔ یہ اسم مبارکہ رب تعالیٰ کے لطف و کرم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔

سردار تنویر الیاس خان پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈکے چیئر مین مقرر


ایک کڑوڑ نوکر یاں پنجا ب کی معیشت کو بہتر کر کے پہلا قدم اٹھا ئیں گے۔وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی توقعات پر پو را اتریں گے۔غیر ملکی سرمایہ کا ری کیساتھ روزگار کیلئےبھی پاکستان آئیں گے۔بیرو نی سرما یہ کا ری کر کے پاکستان کو مضبوط بنا ئیں گے۔ٹریڈ اور صنعت کو وسعت دیں گے

سردار تنویر الیاس خان پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈکے چیئر مین مقرر

سردار تنویر الیاس خان پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈکے چیئر مین مقرر

Geplaatst door The 5 Khan's op Zaterdag 12 januari 2019

سردار مسعود خان صدر آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان، سابق صوبائی وزیر پنجاب سے ملاقات کرتے ہیں.

سردار مسعود خان صدر آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان، سابق صوبائی وزیر پنجاب سے ملاقات کرتے ہیں. سردار یاسر الیاس خان، اس موقع پر سردار گروپ کے گروپ سی ای او بھی موجود تھے. سردار تنویر الیاس اور سردار یاسر الیاس آزاد کشمیر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کو متعارف کرانے
کی صلاحیت پر تبادلہ خیال کرتے ہیں جو سیاحوں کو نئی بلندیوں تک چلائے گی اور مقامی آبادی کے لئے بہت سے مواقع پیدا کرے گی. اس طرح کے منصوبوں کو مقامی کارکن فورس بھی تربیت دے گی جو انہیں بین الاقوامی معیاروں کی تکنیکی مہارت حاصل کرنے میں مدد

دے گی. میٹنگ کے دوران تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کو فروغ دینے کے اقدامات بھی کئے گئے. صدر آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے ذاتی اور پیشہ ورانہ سطح پر پاکستان میں سردار گروپ کی شراکت کی بھی تعریف کی.