فیصل آباد (ویب ڈیسک)ایف آئی اے نے لمبی تحقیق اور مسلسل محنت کے بعد جعلی پاک فوج کے افسر بن کر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق اس فراڈیے گروپ میں سات افراد شامل تھے جو کہ ٹیلیفون کالز کے ذریعے شہریوں کو اپنا تعارف پاک فوج کے افسر کے طور پر کرواتے اور لوگوں سے ان کے بینک اکاؤنٹس اور
شناختی کارڈز سمیت اہم معلومات حاصل کرتے تھے جبکہ وہ انہیں لاٹریوں اور انعامات کا لالچ بھی دیتے تھے ۔جبکہ ان کا ایک جملہ تو بہت ہی مشہورہواتھا کہ ” آپ نے مردش شماری کروائی ہے “ ۔ تاہم اب یہ گروہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہتھے چڑھ گیا ہے ۔یہ گروہ فیصل آباد سے گرفتار ہواہے جن کے قبضہ سے موبائل فونز اور لیپ ٹاپس برآمد ہو ئے ہیں ، ایف آئی اے ان ملزمان سے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے ۔تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ لوگ خود کیپٹن سبت حسن اور کرنل عامر کے نام سے متعارف کرواتے تھے ۔
فراڈیا گروپ قانون کے شکنجے میں!خود کو فوج کا اہلکارظاہرکرکے بینک اکاؤنٹس کی معلومات حاصل کرتے تھے #BOLNews
Geplaatst door BOL op Donderdag 8 november 2018