شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

بہن کے ہاتھوں بہن قتل لیکن وجہ کیا بنی ؟ جان کر آپ کو بھی شدید دکھ ہوگا


لاہور(ویب ڈیسک) چھوٹی بہن نے بڑی کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا۔دنیا نیوز کے مطابق واقعہ قیصر ٹاؤن میں پیش آیا جہاں گھریلو تنازع سے دلبرداشتہ رِدا نے بڑی بہن فضاء کے گلے میں ڈوپٹہ ڈال کر اسے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں کی ایک ہی گھر میں دو بھائیوں عاشق اور آصف سے شادی ہوئی تھی۔ فرانزک

ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس