شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

سری لنکن صدرنے پارلیمنٹ تحلیل کردی ،قبل ازوقت انتخابات ہوں گے


کولمبو(ویب ڈیسک )سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے ملکی پارلیمان کو ایک صدارتی حکم کے تحت برخاست کر دیا ہے۔پارلیمان کو گزشتہ نصف شب تحلیل کیا گیا اور اس طرح قبل از وقت انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ سری لنکا میں سیاسی بحران رانیل وکرمے سنگھے کو منصب وزارت عظمیٰ سے فارغ کرنے کے بعد پیدا ہوا تھا۔ اُن کی جگہ

سابق صدر مہندا راجا پاکشے وزیر اعظم کا حلف اٹھا چکے ہیں۔ نئے وزیر اعظم کو اعتماد کا اکثریتی ووٹ لینے کے لیے جتنے اراکین پارلیمان کی حمایت حاصل ہوئی وہ مطلوبہ تعداد سے کم تھی۔ نئی پارلیمان کے لیے انتخابات اگلے سال جنوری میں منعقد کرائے جائیں گے۔سری لنکا میں ملکی پارلیمان کے اراکین کی تعداد 225 ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس