شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

بیرون ملک پاکستانی ایک بار پھر ووٹ ڈالیں گے


اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہورمیں 13 دسمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیاہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق مطلوبہ معیارپرپورا اترنے والے سمندرپارمقیم پاکستانی ویب سائیٹ t erseagvoting.gov.pk پر پی پی 68 لاہور25 میں ہونے والے ضمنی

انتخابات کیلئے رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔کمیشن کے مطابق ووٹ ڈالنے کیلئے اہلیت کے معیارکا قیام آئی ووٹنگ کے عمل کو محفوظ بنانے کیلئے عمل لایا گیاہے۔کمیشن کے مطابق این آئی سی اوپی اورایم آرپی رکھنے والے ایسے سمندرپارمقیم پاکستانی، جن کے نام ووٹرلسٹ میں درج ہوں، ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے۔کمیشن کے مطابق 10ممالک میں رہنے والے 4666 پاکستانی شہری لاہور میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں،اوریہ پاکستانی رجسٹریشن کرکے آئی ووٹنگ میں حصہ لے سکتے ہیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس