شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

افریقی ملک میں کاربم دھماکے ،متعددافرادجاں بحق


موغادیشو(ویب ڈیسک )صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں گزشتہ روز تین کار بم دھماکوں اور فائرنگ سے 23 افراد ہلاک ہو گئے۔ عینی شاہدین اور صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ دہشت گردی کی اس کارروائی میں 4 حملہ آور بھی ہلاک ہو ئے جس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی۔تینوں دھماکے تین منٹ کے اندر ہوئے جن کا ہدف موغادیشو کا

ایک ہوٹل صحفی اور اس کے اردگرد کا علاقہ تھا۔ فوجداری مقدمات کی تفتیش کرنے والے پولیس کے شعبے کا ہیڈکوارٹرز سی آئی ڈی بھی اسی علاقے میں واقع ہے۔ایمبولینس سروس کے سربراہ نے بتایا کہ ان کی کمپنی نے 45 زخمیوں کو اسپتال پہنچایا ہے۔القاعدہ سے منسلک دہشت گرد گروپ الشباب نے جو گزشتہ 10 سال سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ہوٹل کے اندر موجود ایک عینی شاہد نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکے کی شدت سے عمارت کے سامنے کا حصہ تباہ ہو گیا اور کھڑکیاں اڑ گئیں۔ایک سابق قانون ساز عبدی بیری جبریل نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد راہگیر تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں دو عورتیں اور ایک 8 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس