شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

’میں کھلاڑیوں کی مدد کرنے کیلئے تیار ہوں‘۔۔ ہیرو سے زیرو بن جانے والی آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی مدد کرنے کیلئے کون میدان میں آ گیا


میلبور ن (ویب ڈیسک) سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن نے کہا ہے کہ وہ آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑیوں کی مدد کرنے کو با لکل تیار ہیں۔آسٹریلوی اخبار میں کالم لکھتے ہوئے کینگروز کی کارکردگی سے مایوس شین وارن نے سوال کیا کہ آسٹریلیا کے سابق کھلاڑیوں کو آخر موجودہ کھلاڑیوں کی تربیت کرنے کیلئے کیوں مقرر نہیں کیا جاتا کرکٹ آسڑیلیا کے

ہائی پرفارمنس منیجر پیٹ ہوورڈ کے عہدے سے استعفیٰ کے اعلان پر انہوں نے کہا کہ ٹیم سے ریٹائرمنٹ لینے والے تجربہ کار کھلاڑیوں کو ٹیم کی نئی کھیپ کی تربیت کے لئے استعمال کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کئی بار پیٹ ہوورڈ کے سامنے خود کو کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے پیش کیا اور کہا کہ انہیں جب بھی میری ضرورت ہو گی مین حاضر ہوں گا۔مجھے خوشی ہوگی کہ میں ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے میں کردار ادا کر سکوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کئی اسپنرز کی اپنے طور پر تربیت کی ہیتاہم اگر باقاعدہ طور پر مجھے اس کے لئے مامورکیا جائے تو مجھے خوشی ہو گی۔میک گرا سے کیوں نہیں پوچھا جاتا ، فاسٹ بائولرز کی مددکے لئے ان سے کیوں نہ معاہدہ سائن کر والیا جائے۔شین وارن نے لکھا کہ ٹیم کے لئے ہمیں اچھے کھلاڑی پیدا کرنے ہیں مگر یہ جب ہی ممکن ہے کہ جب اچھے لوگ صحیح جگہ پر مقرر کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ مایوس کن کارکردگی پر ہر کوئی کھلاڑیوں پر تنقید کر رہا ہے مگر ہمیں کوئی مثبت قدم اٹھانا ہو گا، کھلاڑی برے نہیں ، ان کی تربیت اگر درست طریقے سے کی جائے گی تو یہی کھلاڑی بہترین کھیل کر دکھائیں

گے۔

آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑیوں کی مدد کرنے کو با لکل تیار ہیں ،ْ شین وارن

 





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس