شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم، مکان کیسے ملے گا؟


کراچی (ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے بتایا کہ وفاقی حکومت نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم منصوبے میں مکان کے خواہشمند ہر شخص کو کل لاگت کا 20فیصد ایڈوانس میں ادا کرنا ہو گا اور لازم ہوگا کہ خواہشمند کا پہلے سے کوئی مکان نہ ہو۔رہنما تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس کانفرنس میں نیا

پاکستان ہاؤسنگ اسکیم منصوبے کی شرائط پہلی بار منظر عام پر لائے۔اسکیم کے قائد کے مطابق مکان کے خواہشمند ہر شخص کو کل لاگت کا 20فیصد ایڈوانس میں ادا کرنا ہوگا اور لازم ہوگا کہ خواہشمند کا پہلے سے کوئی مکان نہ ہو اور وہ اسکیم میں حاصل کئے گئے مکان کی قسطیں ادا کرنے کی بھی سکت رکھتا ہو۔فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ مکان کا خواہشمند جو شخص زیادہ دینا چاہے تو وہ زیادہ بھی دے سکتا ہے۔

 





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس