شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

وسیم اکرم سے پیار میں ناکامی کے بعد بالآخر سشمیتا سین نے بھی شادی کا فیصلہ کرلیا، 42 سالہ اداکارہ کے دولہا کی عمر کتنی ہے؟ ۔


ممبئی (ویب ڈیسک) سابق حسینہ عالم اور ماضی میں پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کے ساتھ معاشقے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہنے والی اداکارہ سشمیتا سین نے 42 سال کی عمر میں شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے اپنے ہم سفر کے طور پر 27 سالہ نوجوان ماڈل کو منتخب کیا ہے اور امکان ظاہر کیا ہے کہ دونوں اگلے سال شادی کے بندھن میں بند جائیں

گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 42 سالہ اداکارہ و سابقہ ملکہ حسن سشمیتا سین اور 27 سالہ بھارتی ماڈل روہمن شاول گزشتہ 2 ماہ سے ایک ساتھ دیکھے جارہے تھے تاہم اب سشمیتا اور روہمن نے اپنی دوستی کو شادی کے رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سشمیتا سین کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سشمیتا اور روہمن پہلے ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے لیکن اب روہمن نے باقاعدہ طور پر گھٹنوں پر بیٹھ کر سشمیتا سے محبت کا اظہار کردیا ہے اور اداکارہ نے بھی ان کی محبت کو قبول کرلیا ہے۔سشمیتا اور روہمن شادی کیلئے اگلے سال کے موسم سرما کی تاریخوں کی تلاش میں ہیں اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ان کی جلد شادی کی ایک اور وجہ اداکارہ کی بیٹیاں رینی اور علیسا ہیں جوکہ خود بھی روہمن کو پسند کرتی ہیں۔خیال رہے کہ اداکارہ سشمیتا سین نے شادی نہیں کی لیکن انہوں نے 2 لاوارث بچیوں کو گود لے رکھا ہے ۔یاد رہے کہ روہمن شاول سے قبل اداکارہ سشمیتا سین کا نام سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم، ہدایت کار وکرم بھٹ اور اداکار رندیپ ہودا سمیت متعدد شخصیات کے ساتھ لیا جاچکا ہے تاہم کسی کے ساتھ بھی سشمیتا کا تعلق زیادہ دن برقرار نہ رہ سکا۔ ان کے وسیم

اکرم کے ساتھ معاشقے کو زیادہ شہرت حاصل ہوئی تھی۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس