شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

بیل آؤٹ پیکج کے بغیر معیشت مشکل سے نہیں نکل سکتی، اسد عمر


اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ بیل آؤٹ پیکج کے بغیر معیشت مشکل سے نہیں نکل سکتی، پانامہ لیکس اسکینڈل میں شامل 444 پاکستانیوں میں سے 150 کا سراع نہیں لگایا جا سکا۔اسد عمر نے پانامہ لیکس میں شامل پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی۔ وزیر خزانہ نے یہ تفصیلات ایم ایم اے

کے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی کے سوال پر تحریری جواب کی صورت میں اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔وزیر خزانہ نے ایوان کو بتایا کہ پانامہ لیکس میں 444 پاکستانیوں کے نام شامل ہیں جن میں سے دو سو چورانوے افراد کو نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پانامہ لیکس میں شامل 12 افراد وفات پا چکے جبکہ چار پاکستانی شہریت چھوڑ چکے ہیں۔ اس عمر نے بتایا کہ دس ارب نوے کروڑ روپے کی کرپشن کے 15 کیس حتمی مراحل میں ہیں۔وزیر خزانہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ اب تک 6 ارب 20 کروڑ روپے کی وصولیاں کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں مدد کیلئے ایف بی آر نے او ای سی ڈی سے بھی مدد مانگی ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس