شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

انتخابات میں کئی بڑے بڑے برج الٹ گئے،امریکی مڈٹرم الیکشن میں ٹرمپ کو شکست


واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں کئی بڑے بڑے برج الٹ گئے، ڈیموکریٹس نے ورجینیا اور فلوریڈا سے ری پبلکنز کی 2 نشستیں جب کہ ی پبلکنز نے ڈیموکریٹس سے سینیٹ کی ایک نشست چھین لی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں کئی بڑے برج الٹ گئے ہیں، ڈیموکریٹس نے ورجینیا اور

فلوریڈا سے ری پبلکنز کی 2 نشستیں چھین لیں ۔ورجینیا سے ڈیموکریٹ امیدوار جینیفر ویکسٹن نے ری پبلکن باربرا کامسٹوک کوشکست دے کر سینیٹ کی نشست پر کامیابی حاصل کرلی ۔فلوریڈا سے ڈونا شلالا نے ایوان نمائندگی کی نشست پر ری پبلکنز کی ماریا الویرا کو شکست دے دی ۔اسکینڈل میں ملوث ڈیموکریٹ امیدوار میننڈیز دوبارہ نیو جرسی سے سینیٹ کے رکن منتخب ہوگئے جبکہ انڈیانا میں ڈنلی کو شکست ہوگئی، ری پبلکنز نے ڈیموکریٹس سے سینیٹ کی ایک نشست چھین لی۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس