شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 کے بعد ون ڈے سیریز کا امتحان سرفراز احمد کن کھلاڑیوں کے ساتھ آج میدان میں اُتریں گے ؟


ابوظہبی (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے مدمقابل ہوں گی۔ شاہین ٹی ٹونٹی کی طرح ایک روزہ سیریز میں کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔ذرائع کے مطابق فہیم اشرف ،آصف

علی،عثمان خان شنواری اور حارث سہیل پہلے میچ کے لیے ٹیم کا حصہ نہیں بن پائیں گے اور حتمی پلیئنگ الیون میں فخر زمان،امام الحق،بابر اعظم،محمد حفیظ،سرفراز احمد،شعیب ملک،عماد وسیم،شاداب خان،حسن علی،شاہین شاہ آفریدی اورجنید خان شامل ہوں گے۔جارح مزاج بیٹسمین فخرزمان کی فارم میزبان ٹیم کیلیے فکرمندی کی بات ہے، اوپنر کیریئر کے آغاز سے اب تک یو اے ای میں 20.40کی اوسط سے رنز بنا پائے ہیں، گزشتہ3ون ڈے میچز میں وہاں انھوں نے صرف ایک رن بنایا ہے۔امام الحق انگلی کی انجری سے نجات پانے کے بعد واپس آئے ہیں، انھوں نے ایشیا کپ میں چند اچھی اننگز کھیلی تھیں، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز میں تسلسل کے ساتھ رنز بنانے والے بابراعظم ایک بار پھر امیدوں کا مرکز ہوں گے۔محمد حفیظ کا بیٹ بھی مسلسل رنز اگل رہا ہے، شعیب ملک سینئر کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، یو اے ای کی کنڈیشنز میں پاکستان کا ٹرمپ کارڈ سپنرز ہوں گے، حسن علی، جنید خان، شاہین آفریدی پیس بیٹری سنبھالیں گے او ر پاکستان شاہین آفریدی کی بہترین فارم کا فائدہ اٹھائے گا۔کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم

تجربہ کار ہے، کھلاڑیوں کو جلد وکٹ گنوانے کی روش ترک کرنا ہوگی۔دوسری جانب کیویز کپتان کین ولیمسن ٹی ٹونٹی کی شکست کو بھلا کو ایک روزہ سیریز میں بہتر کارکردگی پیش کرنے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔یاد رہے کہ پاکستان نے تین میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کیا تھا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس