شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

عراق سے 120پاکستانی زائرین بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی


بغداد( آن لائن )عراق میں پاکستانی زائرین کا قافلہ بغداد ایئرپورٹ پر مشکل میں پھنس گیا اور پرواز چھوٹ جانے کے باعث 120 سے زائد پاکستانی بے یار و مددگار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق زائرین کے قافلے کو غیر ملکی پرواز ای کے 944 کے ذریعے براستہ دبئی لاہور آنا تھا۔تاہم پرواز کی روانگی سے قبل سالار قافلہ 120 سے زائد افراد کے پاسپورٹس سمیت

اچانک غائب ہوگیا اور پرواز کی روانگی کے 3 گھنٹے بعد مسافروں کو پاسپورٹ واپس ملے۔مشکل میں پھنسے پاکستانیوں نے اپیل کی ہے کہ حکومت اور بغداد میں پاکستانی سفارت خانہ ان کی مدد کرے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس