شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

ملازمین اور افسران اب کون سا کام بالکل نہیں کر سکتے؟ چیئرمین پی آئی اے نے انتہائی شاندار حکم جاری کر دیا


لاہور (ویب ڈیسک) قومی ایئر لائن پی آئی اے کے افسران اور ملازمین پر پرکشش سیٹوں پر سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے حکام نے اصلاحات کا عمل شروع کر دیا ہے اب پی آئی اے کا کوئی بھی اہلکار بلاتفریق کسی بھی پرواز پر بلک ہیڈ یعنی پرکشش نشستوں پر سفر نہیں کرے گا۔یہ نشستیں صرف اور صرف مسافروں کے لئے دستیاب

ہوں گی۔خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ اہلکار سے سفر کا مکمل کرایہ وصول کیا جائے گا۔سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے اپنے افس میں افسران اور ملازمین سے ملاقات کے دوران پروازوں میں کھانوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ طیاروں کے اندر اور کام کرنے کی جگہوں میں مکمل صفائی پر بھر پور توجہ دینا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔کسی بھی مسافر کی کوئی بھی شکایت ہو اس پر فوری عمل درآمد ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ مسافر ہی پی آئی اے کا اصل اثاثہ ہیں اور یہ اعتماد پی آئی اے سے اندرون اور بیرون ممالک سفر کرنے والے تمام مسافروں کا بحال کرنا ہوگا ۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس