شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

کبھی سری دیوی کی آنکھوں میں دیکھنے کی جرات نہیں ہوئی، عامر خان


ممبئی ۔ (نیوزڈیسک) بالی وڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی آنکھوں میں نہیں دیکھ سکتے تھے کیونکہ انہیں اس بات کا ڈر ہوتا تھا کہ وہ جان جائیں گی کہ وہ انہیں پسند کرتے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عامر خان نے سری دیوی کے متعلق پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ میں اور سری دیوی ایک بار

میگزین کور کے لئے فوٹوشوٹ کرارہے تھے تو میں بہت خوش تھا اور مجھے ان کی آنکھوں میں دیکھنا تھا اگرچہ میں کبھی بھی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی آنکھوں میں نہیں دیکھ سکتا تھا کیونکہ میں جب بھی ان کی آنکھوں میں دیکھتا تو سکتہ میں رہ جاتا اور اس بات کا ڈر ہوتا تھا کہ وہ جان جائیں گی کہ میں انہیں کس قدر پسند کرتا ہوں۔ عامر خان کی فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ 8 نومبر کو ریلیزکی جائے گی۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس