شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

شاہ رخ خان کے خلاف سکھوں کے جذبات مجروح کرنے پر شکایت درج


نئی دلی (نیوزڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے خلاف سکھوں کے جذبات مجروح کرنے پر شکایت درج کرادی گئی ہے۔بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اپنی فلمزیروکا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مشکل کا شکار ہوگئے، بھارت میں سکھوں نے شاہ رخ خان اور زیرو کے ہدایت کار آنند لال رائے کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے پر پولیس میں شکایت درج

کرائی ہے۔ دراصل فلم زیروکے پوسٹر اورٹریلر میں شاہ رخ خان کو سکھوں کی کرپان پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے، دلی کے سکھ گردوارے کی انتظامی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری منجیندر ایس سرسا نے شاہ رخ خان اورآنند لال رائے کے خلاف شکایت درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خان نیٹریلر اور پوسٹر میں جس طرح کرپان کو ایک عام چاقو کی طرح پہنا ہوا ہے اس سے سکھوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس