شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری: پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ، کتنی کمی متوقع ہے؟


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، اسد عمر کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہو رہی ہے تو حکومت پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتے

قبل خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ایران پر امریکی اقتصادی پابندیوں کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالرز فی بیرل تک جا پہنچے گی، تاہم خام تیل کی خرید و فروخت کے معاملے میں امریکا کی جانب سے ایران سے نرمی برتنے کے باعث خام تیلکی قیمتوں میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی تھی، اور یہ سلسلہ اب تک قائم ہے۔ اب تک عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ چکی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے ردعمل دیتے ہوئے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ منگل کے روز ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ اگر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہو رہی ہے، تو اس کا ریلیف پاکستان میں بھی عوام تک پہنچایا جائے گا۔ اسد عمر نے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ممکنہ طور پر اگلے ماہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کیے جانے کا

امکان ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس