شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

گوتم گمبھیر کو مسلمان کرکٹر کو ملنے والی عزت ہضم نہ ہوئی


کولکتہ(نیوزڈیسک) ایڈن گارڈنز میں سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین کی جانب سے گھنٹی بجانے پر گوتم گمبھیر نے شدید اظہار برہمی کیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی 20 کے موقع پر ایڈن گارڈنز میں سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین کی جانب سے گھنٹی بجانے پر گوتم گمبھیر نے شدید اظہار برہمی کیا ہے۔ انھوں نے اس معاملے میں بی سی سی آئی، کمیٹی

آف ایڈمنسٹریٹرز اور کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ گمبھیر نے کہا کہ ایڈن گارڈنز پر بھارت نے بہت سارے میچز جیتے مگر محسوس ہوتا ہے کہ کرکٹ حکام نے اظہر الدین کو یہاں پر گھنٹی بجانے کی اجازت دے کر کرپشن کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی ختم کردی گئی ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب گوتم گمبھیر نے اپنے اندر کا ہندو انتہا پسندانہ رویہ دنیا پر ظاہر کیا تھا بلکہ اس سے قبل بھی بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے احتجاج کرنے والے کشمیری نوجوانوں کے ہاتھوں پیراملٹری فورسز کی درگت بنانے کی ایک وڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جو کشمیر کی آزادی چاہتا ہے اسے چاہئے کہ وہ ہمارا ملک چھوڑ دے اور بھارتی سکیورٹی اہلکاروں کو پڑنے والے ہر تھپڑ کے بدلے میں 100 جہادیوں کو قتل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دشمن بھول گئے ہیں کہ ہمارے جھنڈے کا کیسری رنگ ہمارے غصے کی آگ کو ظاہر کرتا ہے اور سفید رنگ ان جہادیوں کا کفن ہے جب کہ سبز رنگ دہشت گردی کے خلاف نفرت کی علامت ہے۔گمبھیر کو بھارتی فورسز کی پٹائی تو نظر آئی لیکن انہی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں کے دوران پلیٹ گنوں

سے چھلنی ہونے والے وہ کشمیری نوجوان نظر نہیں آئے جن کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ نہتے ہو کر اپنی آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ آر ایس ایس کی زبان بولنے والے گوتم گمبھیر اور انتہا پسند بھارت کو یاد رکھنا ہو گا کہ کشمیر بھارت کی ملکیت نہیں بلکہ ایک متنازعہ علاقہ ہے جس کا ایک فریق پاکستان بھی ہے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مطابق حل کیا جانا ضروری ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس