شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

2019تک پاکستان سے کوئی بھی یہ چیز نہیں چھین سکتا،سرفراز الیون نے شانداراعزازاپنے نام کرلیا


دبئی (آن لائن) قومی ٹیم نے مئی 2019ئ￿ تک کے لیے ٹی ٹونٹی رینکنگ میںپہلی پوزیشن پر مستقل قبضہ جما لیا ہے۔ سرفراز الیون نے آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف بھی تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں وائٹ واش مکمل کرکے رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن 138پوائنٹس کے ساتھ مزید مستحکم کرلی ہے اور اب مئی 2019ئ￿ تک کوئی اور ٹیم ان

سے یہ پوزیشن نہیں چھین سکے گی۔بھارت رینکنگ میں 125پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے جب کہ پاکستان نے اپنی اگلی ٹی ٹونٹی سیریز جنو بی افریقہ کے خلاف اس کے ہوم گرائونڈز پر کھیلنی ہے ،گرین شرٹس کو اگر اس سیریز میں 3-0سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے تب بھی وہ مئی 2019ئ￿ تک ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی نمبر ون ٹیم رہے گی اور اس عرصے کے دوران بھارت اپنے اگلے 8ٹی ٹونٹی میچز (ویسٹ انڈیز کے خلاف بقیہ 2،آسٹریلیا اور نیو زی لینڈ کے خلاف 3،3) جیتنے کے باوجود دوسرے نمبر پر ہی رہیگا۔یاد رہے کہ پاکستا ن نے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میں نیوزی لینڈ کو 47رنز سے شکست دے کر وائٹ واش مکمل کرلیا۔ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سرفراز احمد ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابر اعظم نے کیا ،پاکستان کی پہلی وکٹ 29 کے سکور پر گری جب فخر زمان 11 رنز بناکر لوکی فرگوسن کا شکار بن گئے پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابر اعظم نے کیا ،پاکستان کی پہلی وکٹ 29 کے سکور پر گری جب فخر زمان 11 رنز بناکر لوکی

فرگوسن کا شکار بن گئے





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس