شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

پی ٹی آئی حکومت کوبڑاجھٹکا،ایک ساتھ 5شخصیات نے استعفیٰ دیدیا


کراچی (نیو ز ڈیسک ) سندھ میں تعینات 5 ڈپٹی اٹارنی جنرل اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ میں تعینات 5 ڈپٹی اٹارنی جنرل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ سے دے دیا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرلز نے نا گزیر وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیا۔ڈپٹی اٹانی جنرلز نے استعفیٰ وفاقی سیکرٹری قانون اور اٹارنی جنرل پاکستان کو بھجوا دیا

ہے۔پانچوں ڈپٹی اٹانری جنرلز کی طرف سے ابھی تک استعفی دینے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔خیال رہے سابق دور حکومت کی مدت ختم ہونے سے پہلے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔اشتر اوصاف نے 29مارچ 2016ء کو اٹارنی جنرل پاکستان کا عہدہ سنبھالا تھا۔اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ میں عام انتخابات کے تناظر میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔اشتراوصاف نے کہا کہ میں نے موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر استعفے کا فیصلہ کیا۔ اس سے قبل کہ کوئی سیاسی جماعت انتخابات پر اثرانداز ہونے کا اعتراض اُٹھاتی، کسی سیاسی جماعت کے اعتراض سے قبل ہی میں نے یہ اقدام اُٹھایا۔ جمہوریت کی مضبوطی اور منتقلی آئین کا اہم جزو ہے۔ میں نہیں چاہتا کہ میری موجودگی کی وجہ سے انتخابات میں شفافیت پر سوال اُٹھایا جائے۔شفاف انتخابات میں رکاوٹ کا تاثر دور کرنے اورانتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مستعفی ہوا ہوں۔اور اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سندھ میں تعینات 5 ڈپٹی اٹارنی جنرل اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں تاہم ابھی تک کسی بھی ڈپٹی اٹارنی جنرل کی طرف سے استعفیٰ دینے کی وجہ

سامنے نہیں آ سکی۔یہ تمام ڈپٹی اٹارنی جنرل نواز شریف حکومت میں تعینات کیے گئے تھے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس