شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

ٹوئٹر نے جعلی اکائونٹس کو رپورٹ کرنے کا عمل پہلے سے زیادہ آسان بنادیا


نیویارک(نیوزڈیسک) ٹوئٹر نے جعلی اکائونٹس کو رپورٹ کرنے کے عمل کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ آسان بنادیا ہے۔ابھی تک ٹوئٹر کی جانب سے صارفین کو جعلی اکائونٹس یا اسپام ٹوئٹس کے حوالے سے رپورٹ کرنے کا محدود آپشن دستیاب تھا۔مگر اب اسے بدل دیا گیا ہے اور اب صارفین جب کسی ٹوئیٹ یا اکائونٹ کی رپورٹ کریں گے تو وہ اسپام کی اقسام

کی وضاحت بھی کرسکیں گے۔ صارفین اب ایسی ٹوئیٹس کی رپورٹ کرسکیں گے جو کہ کسی بوٹ یا جعلی اکائونٹ سے کی گئی ہے یا بتا سکیں گے کہ اس ٹوئیٹ میں کوئی مشتبہ لنک موجود ہے۔اسی طرح غیر متعلقہ ہیش ٹیگ کے ساتھ کی جانے والی ٹوئیٹس کو رپورٹ کرنے کا آپشن بھی دیا جارہا ہے، اس طریقہ کار کو اکثر اپنی ٹوئیٹس کو ٹرینڈز کا حصہ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ٹوئٹر کی جانب سے کسی صارف کی جانب سے اسپام ریپلائی کو رپورٹ کرنے کا بھی فیچر اب دستیاب ہوگا۔ یہ رپورٹنگ ٹولز اب تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے، جس کا مقصد جعلی خبروں کو پھیلنے سے روکنے، سازشی خیالات کی روک تھام اور بوٹ اکا?نٹس کے مسئلے پر قابو پانا ہے۔کمپنی نے رواں سال جولائی میں اس طرح کے 7 کروڑ جعلی اکائونٹس ڈیلیٹ کرنے کا بیان دیا تھا مگر اب کمپنی کا کہنا تھا کہ نئے ٹولز سے اس طرح کے اکائونٹس کو زیادہ تیزی سے ختم کرنے میں مدد ملے گی۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس