شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

تحریک انصا ف والو ں کیلئے بڑی خو شخبری شاہد آفریدی عمران خا ن کے حق میں بو ل پڑے


لاہور(نیوز ڈیسک ) مایہ ناز آل راؤنڈر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی بھی حکومت اور بیورو کریسی کے درمیان تناؤ کے معاملے پر بول پڑے ہیں اور کہا ہے 50 دن کی کارکردگی پر فیصلہ سنانا قبل از وقت ہو گا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ ” حکومت کی 50 دن کی کارکردگی پر فیصلہ سنانا

قبل از وقت ہو گا، حکومت کو کم از کم چھ ماہ کا وقت دیا جانا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیورو کریسی پاکستان کی بہتری کیلئے وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دے جبکہ وزراءکو بھی چاہئے کہ اپوزیشن کی تنقید کا جواب دینے کی بجائے عوام کی خدمت پر توجہ دے“ ۔یاد ہے کہ عمران خان17اگست کو ملک کے 22ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے ۔اس تاریخی موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے ملک بھر میں جشن منانا شروع کردیا۔اس موقع پر ملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے کھلاڑیوں نے شکرانے کے نفل بھی اداکیے۔اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان کا کہنا تھا کہ آج انکا طویل انتظار ختم ہو چکا ہے اور عمران خان کی بھی 22 سالہ جدوجہد رنگ لے آئی ہے۔اس موقع پر کھلاڑی پرجوش تھے کہ عمران خان ملک کے وزیر اعظم بن کر ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔یاد رہے کہ قائد ایوان کے انتخاب کے لیے سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس 17اگست کی سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے

کیا گیا۔ وزارت عظمٰی کے عہدے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے مابین مقابلہ ہوا جس میں عمران خان کامیاب ہوئے۔ عمران خان کو 176 ووٹ ملے جبکہ شہباز شریف نے 96 ووٹس حاصل کیے۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رائے شماری مکمل ہونے کے بعد اعلان کیا اور کہا کہ عمران خان 176 ووٹ حاصل کر کے قائد ایوان منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل شہباز شریف نے 96 ووٹ حاصل کیے۔سپیکر اسد قیصر کے اعلان کے بعد اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا جس پر سپیکر اسمبلی اپوزیشن اراکین کو نشست پر بیٹھنے کا کہتے رہے۔ دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی کے اعلان کے بعد نو منتخب وزیراعظم عمران خان کے چہرے پر م ±سکراہٹ تھی اور وہ بار بار آسمان کی طرف تشکرانہ انداز میں دیکھتے رہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس