شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

محبت میں گرفتار ڈنمارک کی لیڈی ڈاکٹرپاکستان پہنچ گئی


دینہ (نیوز ڈیسک ) آج کل سمارٹ فون استعمال کرنے والا ہر صارف سوشل میڈیا پر استعمال بھی کرتا ہے۔ سوشل میڈیا کا استعمال گذشتہ کچھ عرصے میں اتنا بڑھ گیا ہے کہ اب اس کے بغیر گزارا کرنا مشکل لگتا ہے۔ موبائل صارفین دنیا بھر میں دوستوں سے رابطے کے لیے فیس بُک ، انسٹا گرام اور ٹویٹر کا استعمال کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا سائٹس جہاں پُرانے رشتوں کر برقرار رکھنے اور ان سے رابطے میں رہنے کے کام آتا ہے وہیں سوشل میڈیا کے ذریعے کئی نئے رشتے بھی بنتے ہیں۔

حال ہی دینہ کے رہائشی ایک دیہاتی کی محبت میں گرفتار ہو کر ڈنمارک سے ایک لیڈی ڈاکٹر پاکستان پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ نکودر کے رہائشی نوجوان عبد الجبار سیفی کی تقریباً ڈیڑھ سال قبل سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بُک پر ڈنمارک کی ایک لیڈی ڈاکٹر سے دوستی ہوئی۔عبد الجبار اور سعدیہ نے دوستی بڑھنے پر ایک دوسرے کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا اور شادی کا فیصلہ کر لیا۔جس کے بعد سعدیہ ڈنمارک سے پاکستان پہنچ گئی۔ عبد الجبار اور سعدیہ کی شادی گذشتہ روز دھوم دھام سے انجام پائی۔ اس شادی پر دینہ کے نواحی علاقہ کے لوگ بھی پُر مسرت تھے۔ دلہے کے دوستوں نے بھنگڑے ڈالے اور دولہے کی والدہ اور بھائی نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔ دلہے نے کہا کہ محبتیں سرحدوں کی محتاج نہیں ہیں۔ ڈنمارک سے آئی لیڈی ڈاکٹر سعدیہ کا اپنی شادی کے موقع پر کہنا تھا کہ مجھے پاکستان آ کر بے حد خوشی ہوئی ہے۔ مجھے ایک بے حد اچھا جیون ساتھی ملا ہے جس پر میں بے حد خوش ہوں۔ سعدیہ نے کہا کہ پاکستان کے لوگ بہت پیار کرنے والے اور ملنسار ہیں۔ سعدیہ اور عبد الجبار کی شادی پر آئے لوگوں نے نئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس