شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

سیا ست کی دنیا میں ہلچل مچا نے والی خبر آگئی شہباز شریف کی گر فتاری کے بعد چو ہدری نثار بارے بڑی خبر آگئی ،ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع


اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے وطن واپسی پر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ۔گزشتہ روز انہوں نےسابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے طویل ملاقات کی ،اس موقع پر سیاسی صورتحال اور مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، چودھری نثار نے اپنے دونوں حلقوں کے نمائندہ افراد سے ملاقاتوں کا

سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے وہ بہت جلد قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے اہم شخصیات کو بلاکر آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔واضح رہے کہ چودھری نثار جنرل الیکشن کے بعد سیاسی منظر نامے سے غائب ہیں۔ وہ بیرون ملک علاج کے سلسلے میں گئے تھے۔اور چند روز قبل ہی واپس لوٹے ہیں۔اس سے قبل عام انتخابات کے موقع پر چودھری نثار نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا اور قومی اسمبلی کی کسی نشست پر کامیابی حاصل نہیں کر پائے تھے ۔ البتہ انہوں آزاد حیثیت میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر انتخاب جیتا تھا۔انہوں نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے 53145 ووٹ لے کر میدان مار ا تھا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس