شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

اب وقت آ گیاہے کہ ۔۔۔“ بھارتی فوجی کی جانب سے معصوم کشمیریوں کو شہید کرنے پر وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا


لاہور (ویب ڈیسک )بھارت کی جانب سے معصوم کشمیریوں کو شہید کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھارت نے درندنگی کی انتہا کر دی اور 9 کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کرتے ہوئے انہیں شہید کر دیا جس کی عمران خان نے سخت مذمت کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا

کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کشمیریوں کو شہید کرنے کی سخت ترین مذمت کرتے ہیں اور اب وقت آ گیاہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی خواہش کے مطابق مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کولگام میں نو کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا ۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا تھا کہ بھارتی فوج ریاستی دہشتگردی جاری رکھے ہوئے ہے اور ضلع کولگام میں نو کشمیری شہریوں کو شہید کر دیا گیاہے ، جس کے بعد علاقے میں زبردست احتجاج جاری ہے اور مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہو گی ۔ پاکستان معصوم کشمیریوں کی سخت مذمت کرتاہے ۔ قابض فوج نہتے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے ۔

 





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس