شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ! عوام کو بہت بُری خبر سنادی گئی۔۔ جانتے ہیں فی یونٹ کتنا اضافہ ہوگا؟


اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا‘ اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے. تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا‘ اجلاس میں اقتصادی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا. بجلی کے نرخوں میں اضافے سے متعلق سمری بھی زیر غور آئے گی.ذرائع کا

کہنا ہے کہ نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 3 روپے 81 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے جبکہ پاور ڈویژن نے بھی بجلی کے نرخوں میں اضافے کی سفارش کی ہے.اس سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی 4 بار بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ موخر کر چکی ہے‘ آئی ایم ایف پروگرام میں جانے سے پہلے بجلی قیمتوں میں اضافہ ناگزیز ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈویڑن نے ماہانہ 50 یونٹ تک استعمال والے صارفین کو استثنیٰ کی سفارش بھی کی ہے‘ بجلی کی قیمت میں اضافے سے سالانہ 200 ارب اضافی حاصل ہوں گے.اجلاس میں آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کے جائزہ مشن سے مذاکرات زیر غور آنے کا بھی امکان ہے جبکہ بلوچستان کے لیے زرعی ٹیوب ویلز پر سبسڈی دینے پر بھی غور کیا جائے گا. خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والی اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی تھی. وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ غریب صارفین پر کم از کم بوجھ ڈالا گیا ہے، امیر طبقے کے لیے گیس قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہےاقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس قیمتوں کے سلیب میں بھی اضافہ کیا تھا جبکہ ایل پی جی کی درآمد پر ٹیکس کم کر کے

10 فیصد کر دیا گیا تھا جس کے بعد درآمدات سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہونے کا امکان تھا.اجلاس میں آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کے جائزہ مشن سے مذاکرات زیر غور آنے کا بھی امکان ہے





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس