شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

پنجاب کے بڑے شہرمیں المناک حادثہ ،19افرادلقمہ اجل بن گئے


ڈیرہ غازی خان(ویب ڈیسک)ڈیرہ غازی خان میں دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے غازی گھاٹ کے قریب دو بسیں آپس میںٹکرائیں جس سے 19 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ، ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد آپس میں رشتہ دار

ہیں،جن میں سے بیشتر کا تعلق ملتان سے تھا۔ریسکیو انچارج کے مطابق حادثے کے 35 زخمی اسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ دیگر افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق 70 افراد پر مشتمل قافلہ ڈی جی خان سے ملتان واپس آرہا تھا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس