شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

ہم پا کستان کیلئے یہ کام کر نے کو تیا ر ہیں ، عمران خان کو چین نے بہت بڑی پیشکش کر دی، کھلا ڑی خو شی سے نہا ل


اسلام آباد (نیوزڈیسک) چین نے پاکستان کو کرپشن کے خاتمے کیلئے مدد فراہم کرنے کی حامی بھر لی، چیئرمین نیب کرپشن میں پاکستان کانمبر175سے کم ہو کر116نمبرپرآگیا، پاکستان اور چین نے کرپشن کے تدارک کیلیے یادداشت پردستخط کیے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے مل کر چلنے کے حوالے سے پاکستان اور چین کےدرمیان یاداشت پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔چین نے پاکستان کو کرپشن کے خاتمے کیلئے مدد فراہم کرنے کی حامی بھر لی ہے۔اس حوالے سے چئیرمین نیب جاوید اقبال نے بتایا ہے کہ پاکستان اور چین نے کرپشن کے تدارک کیلیے یادداشت پردستخط کر دیے ہیں۔ پاکستان اور چین سی پیک منصوبے کی شفافیت کے لیے مل کر کام کرینگے۔ چئیرمین نیب جاوید اقبال مزید کہتے ہیں کہ کرپشن میں پاکستان کا نمبر 175سے کم ہو کر 116نمبر پرآگیا ہے۔نیب نے کرپشن کو جڑسے اکھاڑنے کا تہیہ کررکھاہے۔ نیب پاکستان کوکرپشن سے پاک کرنے کیلیے آہنی ہاتھوں سے کام لیگی۔ چئیرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال مزید بتاتے ہیں کہ نیب نے جدید ترین ڈیجیٹل فرانزک سائنس لیبارٹری تیار کی ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس