شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

ْملکہ برطانیہ کے گھر کی ایک اور شادی،


لندن۔ (نیوزڈیسک) برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی کے ٹھیک پانچ ماہ بعد ملکہ برطانیہ کے گھر ایک اور شادی ہونے جارہی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ کے دوسرے بیٹے شہزادہ اینڈریو ڈیوک آف یارک کی چھوٹی صاحبزادی شہزادی یوجین پرسوں جمعہ اکتوبرکو اپنے قریبی دوست اور ایک عام شہری جیک بروکس

بینک کی دلہن بننے جا رہی ہیں۔رواں سال کے آغاز پر شہزادی یو جین کی باضابطہ منگنی دادی ملکہ الزبتھ کی رضامندی بکھگم پیلس میں خاندان کے افراد کی موجودگی میں سادگی سے طے پائی تھی۔اس سے قبل جوڑے نے منگنی نیکارا گوا کے دورے کے دوران انگوٹھیاں بدل کر کر لی تھی۔پرنسس آف یارک کہلائی جانے والی 28 سالہ شہزادی یوجین اور جیک بروکس بینک کی شادی کی تقریب کا انعقاد بھی ونڈسر محل کے سینٹ جارج چپل میں کیا جائے گا جہاں شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کی رکن شہزادی یوجین کی شادی کے ممکنہ بھاری اخراجات پر برطانوی عوام بپھر گئے کیونکہ اس شادی کے دوران صرف سیکیورٹی اقدامات پر 2 ملین پائونڈ خرچ کئے جانے کا تخمینہ سامنے آیا ہے۔ہزاروں شہریوں نے آن لائن پٹیشن کے ذریعے حکومت سے کہا ہے کہ شاہی شادی کے اخراجات حکومت ٹیکس گزاروں کی رقوم سے ادا کرنے کے بجائے شہزادہ اینڈریو سے وصول کرے۔ سماجی رابطوں کی سائیٹس پر ہزاروں شہریوں نے کہا ہے کہ ماضی میں شاہی خاندان نے عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ شاہی

شادیوں پر دل کھول کر خرچ کیا ہے لیکن اس بار ایسا نہیں ہونا چاہئے۔لیبر پارٹی کے رہنما کرس ولیم سن نے اخراجات پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ بہت برا ہے کیونکہ شہزادی یوجین کو کوئی شاہی ذمہ داری تفویض نہیں کی گئی تاہم وہ تخت سنبھالنے کے حوالے سے آٹھویں نمبر پر ضرور ہیں۔اس شادی کے بعد شہزادی یوجین کو اپنے رتبے سے دستبردار ہو نا پڑے گا کیونکہ ان کے ہونے والے شوہر شہزادے نہیں ہیں اور نہ ان کا کسی شاہی خاندان سے کوئی تعلق ہے مگر کہا جارہا ہے کہ یہ شہزادی یوجین کی مرضی پر ہے اگر وہ چاہیں تو شادی کے بعد خود کو پرنسس آف یارک کہلوا سکتی ہیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس