شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

پاکستان کا نیوکلیئر ٹیسٹ پر پابندی کے حوالے سے پاک بھارت دو طرفہ ارینجمنٹ کی تجویز کا اعادہ،اپنی سالمیت کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں گے،اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب فرخ عامل کی گفتگو


اقوام متحدہ ۔ (نیوزڈیسک) پاکستان نے نیوکلیئر ٹیسٹ پر پابندی کے حوالے سے پاک بھارت دو طرفہ ارینجمنٹ کی تجویز کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تجویز پر عملدرآمد سے علاقائی استحکام کو فروغ ملے گا اور نیوکلیئر ٹیسٹنگ کیخلاف عالمی کوششوں کو پذیرائی ملے گی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر فرخ عامل نے اقوام متحدہ کی جنرل

اسمبلی کی پہلی کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنے میں مخلص ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو میزائل اور نیوکلیئر سرگرمیوں کو محدود کرنے کیلئے دو طرفہ اقدامات کرنے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سالمیت کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس