شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

ایئروائس مارشل(ر)ارشد خان چیئرمین پی آئی اے تعینات


لاہور(نیوزڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد حسین چودھری نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے ہیں، شہبازشریف سے ایوان میں سوالات کیے جائیں گے،شہبازشریف کے معاملے پر اسپیکر نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا ،جبکہ کسی ملزم کے ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر جاری نہیں

ہوسکتا۔ انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حالت ایسے گھر کی طرح کی ہے جس کوڈاکوؤں نے لوٹ لیا ہو۔ڈاکوؤں سے پیسا برآمد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ گھر چلانے کیلئے قرضے لے رہے ہیں۔180بلین ڈالر جمع ہوگیا ہے اور اتنی توپاکستا ن کی معیشت نہیں ہے۔لیکن ان کومعلوم نہیں ہے۔ بینک کے ذریعے اڑھائی سو روپے کا فارم دستیاب ہوگا۔ جس سے ضرورت مند کا بھی پتا چل سکے گا۔ سرکار کی زمینیں بینکوں کو دیں گے اور نجی سیکٹر پیسے لگائیں گے۔ حکومت اس میں پیسے نہیں لگا رہی ہے۔ان زمینوں پر بھی گھر بنائیں گے جو قبضہ مافیا سے واگزار کروائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے معاملے پر اسپیکر نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے ہیں۔ جبکہ ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے۔ کابینہ نے نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ افراد کی تمام تفصیلات جلد قوم کے سامنے لائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت 3ہزار سے زائد لوگوں کے نام ای سی ایل میں ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ وفاقی

وزیرنجکاری کے پاس چیئرمین نجکاری کمیشن کا بھی عہدہ ہوگا۔کابینہ نے ایئروائس مارشل (ر)ارشد خان کوپی آئی اے کا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پی آئی اے کو روزانہ 8 کروڑ کا نقصان ہورہا ہے۔ جبکہ پی آئی اے کا قرضہ 406 ارب روپے ہے۔ حکومت نے نیو ایئرپورٹ اسلام آباد کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔عون عباس کو بیت المال کا چیئرمین لگایا گیا ہے۔ کابینہ اجلاس میں اسٹیل ملزکے ملازمین کیلئے اگست کی تنخواہیں دینے کی منظوری دی گئی۔ وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ 21 کروڑ آبادی میں صرف 70 ہزار لوگ ہیں جو اپنے ریٹرن میں اپنی آمدنی اور ٹیکس فائل کرتے ہیں۔ سگریٹ کی دوکمپنیاں 98 فیصد ٹیکس دے رہی ہیں باقی کمپنیاں غیرقانونی کام کررہی ہیں۔ ان کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک اسگل شدہ موبائل فون ملک میں کام نہیں کرسکیں گے۔اسگل شدہ موبائل فون روکنے کیلئے طریقہ کار طے کرلیا ہے۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ میرا نہیں خیال کہ ڈالر عام آدمی کا مسئلہ ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس