شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

سرفرازدھوکہ نہیں دے گا : یونس خان


لاہور(نیوزڈیسک) سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے قومی کپتان سرفراز احمد کی بھرپور سپورٹ اور حمایت کرتے ہوئے محمد حفیظ کے انتخاب کے حوالے سے سلیکشن سٹائل پر حیرانگی ظاہر کردی۔کراچی جم خانہ میں انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے کہا کہ سینئر بیٹسمین محمد حفیظ

کی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت عجیب انداز میں ہوئی، پہلے حفیظ کو 15 کھلاڑیوں میں شامل ہی نہیں کیا گیا، پھر 16 کھلاڑیوں میں بھی نام نہ آیا، بعد میں 17 رکنی ٹیم میں بھی شامل نہ کیے گئے لیکن پھر حفیظ ٹیم میں آئے اور پلینگ الیون میں شامل ہوئے اور دبئی ٹیسٹ میں انہوں نے اپنی عمدہ کارکردگی سے خود کو ثابت بھی کیا۔ یونس خان نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سینئرکھلاڑیوں کے ساتھ ایسابرتاﺅافسوس ناک ہے، ایک سوال کے جواب میں یونس خان نے کہا کہ سرفراز احمد کو پاکستان ٹیم کا کپتان برقرار رہنا چاہیے، ہمارے یہاں ایک ایونٹ کے بعد ہی کپتان کی تبدیلی کی باتیں شروع ہوجاتی ہیں جو درست عمل نہیں ہے ۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ ہمیں کپتان کو سپورٹ کرنا چاہیے تاکہ اسے یہ کہنے کا موقع نہ ملے کہ وہ ایک ہفتے سے سویا نہیں ہے ۔ یونس خان نے اپنی مخصوص مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ ”سرفراز کبھی دھوکا نہیں دے گا“، سرفراز احمد بہترین صلاحیت رکھتا ہے، سرفراز احمد کو بھرپور سپورٹ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بتدریج مزید بہتری آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ خواہش ہے کہ اس ایونٹ سے ٹیلنٹ نکلے، سکول کرکٹ کو فرسٹ کلاس

جیسی سہولتیں ملنی چاہئیں۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی بھی یہ کہ چکے ہیں کہ سرفراز احمد ہی ورلڈ کپ 2019ءتک قومی ٹیم کے کپتان رہیں گے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس