شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

یونس خان کو جاپان میں کوچنگ کی پیشکش


اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یونس خان کو جاپان میں کرکٹ کوچنگ کی پیشکش ہوئی ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کیلئے 52.12 کی اوسط سے 10 ہزار 99 رنز اسکور کرنے والے یونس خان کو جاپان مدعو کرنے والے پاکستانی نژاد بزنس مین عابد حسین کے مطابق سابق کپتان نے ان کی پیشکش پر مثبت جواب دیا ہے۔عابد

حسین کے مطابق رواں برس اگست میں انہوں نے ناگویا میں اسکواش لیجینڈ جہانگیر خان، بوم بوم شاہدآفریدی اور یونس خان کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اٴْس وقت بھی لوگ یہی کہہ رہے تھے کہ جاپان میں پاکستانی کرکٹرز نہیں آسکتے لیکن ہمیں اپنی کوشش میں کامیابی ملی اور اب ہم نے یونس خان کو جاپان کے تین شہروں ٹوکیو، ہیروشیما اور ناگویا میں کرکٹ کوچنگ کیمپ لگانے کی پیشکش کی ہے۔عابد حسین کا کہنا تھا کہ جاپان میں ایشین کمیونٹی خاص طور پر پاکستانی کرکٹرز کیلئے یہ ایک اچھا تجربہ ہوگا۔دوسری جانب یونس خان کا کہنا ہے کہ جاپان جانے کے بارے میں عابد حسین سے بات چیت چل رہی ہے اور جلد اس بارے میں حتمی فیصلہ ہوگا ۔یونس خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ اب تیزی سے ان ملکوں میں مقبول ہورہی ہے جہاں ٹیسٹ اور دیگر فارمیٹ کی بین الاقوامی ٹیمیں نہیں ہیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس