شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

لندن میں زہریلی مکڑیوں کی یلغار کے بعد 7اسکول بند کردیئے گئے


لندن (نیوزڈیسک)کچھ دنوں سے مشرقی لندن کے علاقے میں کیڑے مکوڑوں اور مکڑیوں کی یلغار کی خبریں مختلف علاقوں سے مل رہی ہیں اور حکومت کے تمام تر حفاظتی اقداما ت کے باوجود یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ عر ب ٹی وی کے مطابق مشرقی لندن کے علاقے نیو ہیم میں 7اسکول زہریلی مکڑیوں کی یلغار کی وجہ سے بند کردیئے گئے جن میں

سے دوپرائمری اور دوسیکنڈری اسکول ہیں۔ مختلف تعلیمی اداروں نے پیسٹ کنٹرولرز کی خدمات حاصل کی ہیں۔ جنکا کہناتھاکہ یہ مکڑیاں مکانات اور دفاتر وغیرہ میں بنائی جانے والی خفیہ اور مصنوعی کھڑکیوں سے در آتی ہیں ۔ ان مکڑیوں کا سائز 50پینس کے سکے کے برابر ہوتا ہے اور اگر وہ ڈنک مار دیں تو پورے جسم میں سوز ش اور تکلیف شروع ہوجاتی ہے۔ اسکے بعدکئی ہفتے پوری طرح صحت مند ہونے میں لگتے ہیں۔ حکام کاکہناتھا کہ اگر کسی کے ساتھ ایسا واقعہ ہوجائے تو انہیں فوری طور پر طبی امدادی ادارو ںسے مدد حاصل کرنا چاہئے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس